منگلورومیں بارش کا قہر۔ چٹانیں کھسکنے، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے مکانات اور موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان۔ ضلع انتظامیہ نے جاری کیا ریڈ الرٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو23/جولائی (ایس او نیوز) پچھلے چار پانچ دنوں سے ضلع  جنوبی کینرا ، اُڈپی اور شمالی کینرا  میں جاری تیز بارش کی وجہ سے بھاری نقصانات کی خبریں مل رہی ہیں۔ چونکہ محکمہ موسمیات نے 27جولائی تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ نے ساحلی کرناٹکا میں   ریڈالرٹ جاری کیا ہے۔

 خیال رہے کہ دو دن پہلے ضلعی انتظامیہ نے خراب موسم کو دیکھتے ہوئے’اورینج الرٹ‘ جاری کیا تھا۔اب ریڈ الرٹ جاری کرنے کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کے لئے ایک دن کی چھٹی کااعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں عوام،سیاح اور ماہی گیروں کو سمندری کناروں، ساحلوں، ندیوں اور تالابوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیر کے دن ہوئی تیز بارش کی وجہ سے مینگلور کے کنکن ناڈی جنکشن کے پاس صبح کے وقت ایک بڑا درخت گرگیا، جس کی زد میں آنے سے بائک سوار نوجوان اور ایک طالبہ زخمی ہوگئے۔شہر کے مختلف مقامات پر مصنوعی سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی جس سے عوامی زندگی ابتر ہوگئی۔ کونجات بیل نامی علاقے میں ایک گھر کا نصف حصہ ڈھل گیاجبکہ گھر والوں نے احتیاطی تدبیر کرتے ہوئے مکان کو پوری طرح گرنے سے بچالیا۔ امبلاموگارو علاقے میں چٹان کھسکنے سے عباس اورعبدالرزاق نامی افراد کے گھروں کوبڑاخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔اس علاقے میں مزید پہاڑی حصہ کھسکنے کا خدشہ دکھائی دے رہا ہے۔کئی مقامات پر الیکٹرک کھمبے اکھڑنے سے موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی بھی خبر ملی ہے۔

 فالنیر کے علاقے میں مین ڈرینیج بھر کر پانی ابلنے لگا توگھروں میں گندا پانی گھسنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے لئے بڑی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام برسات کی وجہ سے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے اور اس سے برساتی پانی کی نکاسی اور ٹریفک کے لئے میں بہت زیادہ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔امبیڈکر سرکل، ملّی کٹّے جیسے علاقوں میں عوام کو اس طرح کے مسائل کا بہت زیادہ سامنا کرنے کی نوبت آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذریعے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق پیر کے دن 24گھنٹوں کے دوران ضلع جنوبی کینرا میں اوسطاً 66.8ایم ایم بارش ہوئی ہے۔ بنٹوال میں 66.5،بیلتنگڈی میں 65.2، منگلورو میں 76.4، سولیا میں 51اور پتور میں 75ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔