شمالی کرناٹک میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج، کھڑی فصلیں تباہ، 2/ افراد ہلاک، کچے مکانات منہدم، ٹرافک نظام متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2019, 7:22 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو22/اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹک کے شمالی اضلاع، ملناڈ اور مرکزی علاقوں میں امسال اکتوبر میں دوبارہ موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مسلسل بارش سے شمالی کرناٹک کے اضلاع میں کھڑی فصلیں برباد ہوجانے سے کاشتکاروں کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے شمالی کرناٹک کے علاقوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی کچے مکانات ٹوٹ گئے ہیں۔ جگہ جگہ راستوں اور پلوں پر سے پانی جم جانے سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ 

گزشتہ رات ہوئی بارش کی وجہ سے ایک چھوٹا سا نالہ پر آب ہو کر بہنے لگا۔ اس نالہ کو دیکھنے گیا ہو ایک لڑکا پیر پھسل کر گرنے سے نالے میں بہہ گیا ہے۔ یہ وارادات رانی بنور کے قریب رونما ہوئی ہے۔ نالے میں بہہ جانے والے لڑ کی شناخت 13سالہ شعیب کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور شخص بھی اس علاقہ میں سیلابی ندی کے پانی میں بہہ گیا ہے۔ 300سے زائد مکانات بیٹھ گئے ہیں۔ 

بلگاوی ضلع کے خانہ پور تعلقہ کسم گلی دیہات میں مکان گرجانے سے 55سالہ لیاقت مکاندار کی ملبہ میں دب کر موت ہوگئی۔ ہاویری ضلع ہیرے کیرور ٹاؤن میں شعیب برساتی نالے میں بہہ کرفوت ہوا ہے۔ پورا علاقہ اور کھیت بارش کے پانی کی زد میں آگیا ہے اور یہاں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بنگلورو شہر میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل بارش سے ٹرافک بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ بلگاوی، دھارواڑ، چترادرگہ، باگل کوٹ، ہاویری، گدگ، ہبلی ضلع میں زوردار بارش ہورہی ہے۔ 

وہیں کرناٹک کے منگلورو، اُڈپی، کاروار، بھٹکل کے علاوہ چکمگور، شیموگہ، ہاسن اضلاع میں بھی مسلسل بارش سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ چارمڑی گھاٹ اور کلسا موڈگیرہ روڈ پر جگہ جگہ زمین کھسکنے سے دوبارہ یہ راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے دھان، کافی، کالی مرچ، پیاز، جواز، مرچ، راگی وغیرہ کی فیصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...