جنوبی کینرا میں طوفانی ہوا اور بجلیوں کے ساتھ ہوئی زبردست بارش ۔ بھٹکل کے کئی مقامات پر ہوئی ہلکی پھلکی بوندا باندی

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2021, 11:30 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،30؍ مارچ (ایس او نیوز) کل شام ساڑھے سات بجے کے آس پاس منگلورو شہر اور مضافات اچانک طوفانی ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ زبردست برسات شروع ہوگئی۔ ضلع کے دوسرے مقامات جیسے پتور، بنٹوال، سولیا، کڈبا، بیلتنگڈی، مُلکی، موڈبیدری وغیرہ سے بھی بے موسم کی برسات ہونے کی خبر ملی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگلورو شہر میں خطرناک انداز میں بجلیاں کڑکنے لگیں اور طوفانی ہوائیں چلیں تو کئی مقامات پر دخت اکھڑ گئے۔ دو مندروں میں پرچم لہرانے کے کھمبے  اور کئی مقامات پر بجلی کھمبے اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ ٹریفک بیریکیڈس الٹ پلٹ گئے۔ فلیکس بورڈس زمین پر آ گرے۔ اسمارٹ سٹی کا تعمیری کام جاری رہنے کی وجہ سے گڈھوں میں پانی جمع ہوگیا۔ نالوں میں کچرا اور مٹی جمع ہونے کی وجہ سے ہر جگہ برسات کا پانی سڑکوں پر بہتا نظر آیا۔ جس سے پورے شہر میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں بری طرح خلل واقع ہوگیا۔ بونڈیل، کاوور، ماراکاڈا وغیرہ میں چھوٹی موٹی دکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔

   تیز ہواوں کی وجہ سے منگلورو کی پرانی بندرگاہ پر لنگر انداز  کئی ماہی گیر کشتیوں کی رسیاں ٹوٹ گئیں اور وہ اپنے مقام سے ہٹ کر کہیں اور تیرتی ہوئی نظر آئیں۔ کچھ کشتیاں بندرگاہ سے نکل پانمبور، میناکالیا، چتراپور، سورتکل، سسی ہیتلو جیسے ساحلی علاقوں تک پہنچ گئیں۔ بہت ساری کشتیوں کو نقصان ہونے کی بھی خبر ہے۔

سوُلیا سے ملی خبر کے مطابق بھاری برسات کے دوران بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس سے پورے سولیا تعلقہ میں اندھیرا چھا گیا۔ جبکہ بنٹوال میں بارش کا پانی بعض دکانوں کے اندر گھس گیا۔

ادھر ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل شہر میں بھی کئی مقامات پر ناقابل برداشت گرمی کے دوران اچانک ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی جس سے تھوڑی دیر کے لئے راحت محسوس کی گئی۔ آج صبح سے یہاں کا موسم کچھ ابرآلود سا ہے، اور شام تک برسات ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ ضلع کے دوسرے مقامات پر دو دن سے وقفہ وقفہ سے برسات ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی علاقے اور اندرونی کرناٹکا میں طوفانی برسات ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...