کرناٹک کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش ؛کے آر ایس ڈیم فُل : ایک ہلاک، چار ماہی گیر زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2019, 7:14 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:17؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ریاست کے ساحلی ، ملناڈ  اور شمالی کرناٹکا کے کچھ مقامات پر بدھ کو بہتر بارش ہوئی ہے۔ بلاری ضلع کے ھوین ہڈگلی میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہواہے۔ کاروار کے سمندر میں مچھلی شکار کے لئے گئے ماہی گیروں کی کشتی پر بجلی گرنے سے 4 زخمی ہوئےہیں۔

کورگ ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کے آر ایس ڈیم کے اندرونی بہاؤ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ڈیم بھر گیا  جس کی وجہ سے ڈیم کے باہری بہاؤ میں 25959کیوسک کا اضافہ کیاگیاہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرے کی سطح 124.80 فٹ ہے۔ بدھ کی شام تک ڈیم میں 23105کیوسک پانی ڈیم میں جمع ہوگیا تھا۔ کاویری آب پاشی نگم نے ندی کناروں کے مکینوں کو چوکنا کیا ہے۔ 

اُدھر اُڈپی میں موسلادھار بارش کے دوران  بیرم پلّی گرام پنچایت حدود کےدوپٹکٹے میں ایک  سڑک بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گئی اور ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سڑک کا رابطہ کٹ گیا۔ اُڈپی میں بھی گذشتہ تین چار دنوں سے  بجلی گرنے کے ساتھ کچھ گھنٹوں کے لئے  موسلادھار  بارش ہورہی ہے

کے آر پیٹے تعلقہ میں موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے سندھو گھٹ دیہات کے  تالاب ٹوٹ جانے سے پانی کھیتوں میں گھس گیا ہے جس کےنتیجےمیں سیکڑوں ایکڑ زمین کی دھان، موز ، گنے کی  فضل برباد ہوگئی ہے۔ اگرہار باچے ہلی دیہات کاتالاب بھی ٹوٹ جانے سے برج زیر آب ہوگیا ہے۔ میسور شہر اور سکلیشپور میں منگل کی رات زوروں کی بارش ہوئی ہے۔

اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر بھی منگل اور  بدھ سمیت جمعرات کو گرج اور بجلی سمیت بارش ہوئی ہے۔ سداپور، گوکرن ، جوئیڈا، منڈگوڈ، بھٹکل وغیرہ میں بھی بارش ہوئی ہے۔منگلورو شہر سمیت دکشن کنڑا ضلع بھر میں دوپہر ڈیڑھ گھنٹہ  لگاتار  بارش برسی ہے، بنٹوال، بیلتھنگڈی تعلقہ جات میں گرج اور بجلی زوروں پر تھی ۔ بنٹوال تعلقہ میں 4سنٹی میٹراور بیلتھنگڈی تعلقہ میں 2.8سنٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

اُڈپی ضلع کے برہماور کے نواحی علاقے چیرکاڑی ، پیتری ، آرورو کرجے اور چک منگلورو ضؒع کے کلس ، کوپا ، موڈگیری میں بھی بارش ہوئی ہے۔ شیموگہ شہر کے اطراف تیرتھ ہلی، کونم دور، سورب وغیرہ میں بھی گرج، بجلی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ ساگر ، شکاری پور ، ہوسنگر میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔ چتردرگہ ضلع کے بھی کچھ مقامات پر اچھی بار ش ہوئی ہے۔ چک جاجور میں بہتر بارش برسی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...