غیر متوقع بارش سے چکبالاپورمیں 419کروڑ روپے کا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 12:23 PM | ریاستی خبریں |

چکبالاپور ،25؍نومبر (ایس او نیوز) ضلع میں پچھلے دنوں ہوئی بارش سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق 419 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ راحت کاری کے کاموں میں کسی بھی طرح کی کاہلی برتنی نہیں چاہئے۔ افسروں کو چاہئے کہ وہ اس پر بڑی توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ کام انجام دینے کی کوشش کریں۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر آر لتا نے یہاں کے ضلع پنچایت ہال میں منعقد کئے گئے ایک اجلاس میں افسروں کو دیتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے 22 نومبر کے دوران زیادہ بارش سے ہوئے ان نقصانات کا مکمل طور پر جائزہ لیا جانا چاہئے۔ اس ماہ کی 30 تاریخ تک مکمل اور جامع رپورٹ پیش کر دینی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جو بارش اس وقفہ میں ریکارڈ کی گئی ہے اس سے پہلے کبھی بھی ایسی بارش نہیں ہوئی تھی۔ اس بارش سے 50 فیصد زراعتی وباغبانی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 1250 گھر، 490 اسکولوں کے 950 کمرے، 449 آنگن واڑی مراکز، 448 بجلی کے کھمبے،41 ٹرانسفارمر،300 کلومیٹر راستے،13 پل، 22عوامی عمارتیں، 2 انسانی جانیں،5گائے،52 بھیڑ بکریوں کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ضلع سطح کے افسروں کو چاہئے کہ وہ سبھی اپنے اپنے کام کاج فوری طور پر مکمل کریں۔ حکومت نے جو گھروں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے معاوضہ دینے کیلئے ہدایت جاری کی ہے اس کے تحت ہی گھروں کی تعمیر کیلئے فوری طور پر امداد جاری کرنے کی جانب توجہ دیں۔ ضلع بھر میں راحت کاری کے کام انجام دینے کیلئے رقم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضلع کے ہر تعلقہ کیلئے ایک ایک نوڈل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔ انکی نگرانی میں راحت کاری کے کام تیزی کے ساتھ مکمل کئے جانے چاہئیں۔

اس اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او شیو شنکر، ایس پی متھن کمار، اڈیشنل ڈی سی امبریش، اسسٹنٹ کمشنر رگھونندن، ضلع کے تمام تحصیلدار، محکمہ زراعت کی ڈپٹی ڈائریکٹر روپا، تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسرس آرآئی سمیت مختلف محکموں کے ضلع و تعلقہ سطح کے افسر موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...