تامل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل پر25؍نومبر کوآسکتا ہے طوفان،دو دن شدید بارش کاانتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 8:23 PM | ملکی خبریں |

پڈوچیری،24 /نومبر(آئی این ایس انڈیا)اگلے دو دن خلیج بنگال سے ملحق تمل ناڈو اور پڈوچری میں مشکل ہوسکتی ہے۔ طوفان ’نویار‘ جو خلیج بنگال سے ٹکرا کر 25 نومبر کو ان ریاستوں کے ساحل پر جاسکتا ہے۔

اس دوران تیز ہوائیں 100 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ بحری طوفان خلیج بنگال میں شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 25 نومبر کی سہ پہر میں یہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل کو عبورکرسکتا ہے۔

طوفان کے اثر کی وجہ سے ان ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں تمل ناڈو اور پڈوچری ساحل کے قریب 8 کوسٹ گارڈ اور 2 طیارے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ان تجارتی بحری جہازوں اور ماہی گیری کشتیوں کے ذریعے طوفان سے خبردار کیا جارہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں لوگوں کو خراب موسم کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔این ڈی آر ایف کی 30 ٹیمیں راحت اور امداد کے لئے تیار ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ڈی جی ایس این پردھان نے کہا کہ طوفان سے راحت کے لیے تامل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرا پردیش میں 12 کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ ان ریاستوں میں 18 ٹیموں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...