بنگلورو سمیت کئی اضلاع میں 14/ جولائی تک بارش کا امکان
بنگلورو،10؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں شمالی مشرقی مانسون تیز ہوگئی ہے، ساحلی اور جنوبی علاقوں کے متعدد اضلاع میں 10؍تا 14؍ جولائی شدید بارش کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔
چکمگلورو، ہاسن، کورگ، شیموگہ، اُتر کنڑا، دکشن کنڑا،اُڈپی میں شدید بارش کی پیش گوئی کے بعد ایلو الرٹ کا اعلان کیا ہے، محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر سی ایس پاٹل نے اطلاع دی ہے۔
بنگلورو سٹی، بنگلورو دیہی، چارمراج نگر، چکبالاپور، کولار، رام نگرم، ٹمکورو اور ساحلی اضلاع میں جمعہ سے شدید بارش ہوئی۔ شمالی اندروانی علاقوں کے چند اضلاع معمول کی بارش ہوئی۔