بہار میں بارش کا قہر، پٹنہ میں معمولات زندگی درہم برہم، الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 6:09 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ ایجنسی) بہار میں کئی اضلاع کی حالت موسلادھار بارش کی وجہ سے بدتر ہو گئی ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہے اور بیشتر اسکولوں نے بچوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں ریاست کے کئی دیگر ضلعوں میں بھی زبردست بارش کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے پٹنہ سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کالجز میں بھی چھٹی ہو گئی ہے۔

راجدھانی پٹنہ کی بات کریں تو یہاں کی حالت کافی خراب ہے۔ لگاتار بارش نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ سڑکوں پر اس قدر پانی بھرا ہے کہ آمد و رفت میں دشواری اک سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹنہ کے ٹرانسپورٹ نگر کالونی کے کئی گھروں میں بارش کا پانی گھس گیا ہے۔ پٹنہ کے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ بورنگ روڈ، پاٹلی پترا کالونی، کنکڑ باغ میں بھی آبی جماؤ کی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگ اس قدر پریشان ہیں کہ ضروری کام کے لیے بھی گھر سے باہر نہیں نکل پا رہے۔

بارش کی وجہ سے پٹنہ میں موسم کچھ سرد ہو گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 26 ڈگری سلسیس درج کی گئی۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور کئی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوگی۔ اس دوران درجہ حرارت میں لگاتار گراوٹ درج کی جائے گی۔ پٹنہ واقع موسم سائنس سنٹر کے مطابق بھاگلپور کا ہفتہ کے روز درجہ حرارت 23.2 ڈگری، گیا کا 22.0 ڈگری اور پورنیہ میں 24.9 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...