بھٹکل میں ز بردست بارش؛ کئی مکانوں کے اندر پانی گھس گیا؛ سرکل سمیت نیشنل ہائی وے پر جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے سے ٹریفک نظام متاثر؛ عام زندگی درہم برہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2019, 7:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج اتوار صبح سے زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے  نہ صرف عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے  بلکہ  کئی علاقوں میں مکانوں کے اندر پانی گھس جانے سے لاکھوں مالیت کا نقصان بھی ہوا ہے۔  صبح سے جاری  مسلسل  بارش سے دوپہر دو بجے  کے بعد  شمس الدین سرکل  اور رنگین کٹہ سمیت کئی جگہوں پر  نیشنل ہائی وے  پانی میں ڈوب گیا جس سے  ٹریفک نظام  درہم برہم ہوگیا، البتہ  شام پانچ بجے بارش میں کمی واقع ہونے کے بعد ہائی وے سے پانی اُتر گیا، البتہ ساگر روڈ ، بندر روڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پانی کثیر مقدار میں جمع ہے اور لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سلمان آباد، آزاز نگر  ، رنگین کٹہ ، رگھویندرا مٹھ سمیت  بندر روڈ سکینڈ کراس کے کئی حصوں میں  علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے، ان علاقوں میں کئی گھروں میںؓ بھی پانی بھر گیا جس سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے، ان علاقوں میں   سواریوں کو آنے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔  عوام نے الزام لگایا ہے کہ  رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پانی کا رُخ سلمان آباد کی طرف موڑنے کی وجہ سے  نہ صرف سلمان آباد بلکہ آزاد نگر،  بندر روڈ سمیت اس سے متصل تمام علاقوں میں پانی بھر گیا اور پورے علاقے تالاب میں تبدیل ہوگئے ہیں، یہاں کے کئی مکانوں کے اندر پانی بھر جانے سے قیمتی سامان   برباد ہوگیا جس سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ عوام  نے میونسپالٹی اور پنچایت حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کے بہاو کو  دوسری طرف موڑنے کا بندوبست کریں تاکہ پانی نشیبی علاقوں کی طرف  ہوتے ہوئے ندی کے ذریعے سمندر میں جاسکے۔

 عوام کو ہورہی تکلیفات کو دیکھتے ہوئے میونسپالٹی اور  جالی پٹن پنچایت کے  آفسران اور اہلکار مسلسل سڑکوں پر اُتر کر کام کرتے نظر آئے اور جہاں جہاں پانی جمع  ہوا تھا  وہاں پہنچ کر  پانی کو  خالی کرنے کی تگ و دو کرتے ہوئے نظر آئے۔

امسال کے مانسون میں آج کی بارش سب سے زیادہ رہی  جس سے  روزمرہ کی زندگی بھی درہم  برہم ہوکر رہ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...