اڈپی میں بھاری برسات سے کئی مقامات پرسیلابی کیفیت۔ عام زندگی ہوئی بری طرح متاثر۔ 3کشتیاں غرقاب۔ این ڈی آر ایف ٹیم ہوگئی راحت کاری میں مصروف

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 1:14 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی،20؍ستمبر (ایس او نیوز) آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار برسات کی وجہ سے اڈپی  شہر اور منی پال میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے اور عام زندگی کا معمول بری طرح متا ثر ہوگیا ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق ملپے بندرگاہ کے قریب تین کشتیاں  سمندر میں غرقاب ہوگئی ہیں،جس سےلاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ان کشتیو ں پر موجود ماہی گیروں نے سمندر میں آس پاس موجود بڑے پتھروں پر پناہ لیتے ہوئے اپنی جان بچائی ہے۔اس کے بعد کسی طرح وہ کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آلے اوور کے مقام پرکئی گھر پوری طرح پانی میں ڈوب چکے ہیں اور وہاں کے مکین ضلع انتظامیہ سے مدد طلب کررہے ہیں۔اڈپی شہر کی اہم سڑکیں پانی میں اس طرح ڈوب گئی ہیں اورموٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح بند ہوگئی ہے۔لو گ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ اڈپی ضلع کی تاریخ میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی ہے۔ 

اندرانی اور کلسنکا ندیوں کے کنارے سیلاب سے ابلنے لگے ہیں۔ اڈپی اور منی پال کی دکانوں اور گھروں میں پانی گھسنے کے علاوہ پارک کی ہوئی موٹر گاڑیاں   برساتی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔اسی طرح اڈپی  کرشنامٹھ کا پارکنگ ایریا بڑی جھیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔

برسات اور سیلاب کی کیفیت ایسی گمبھیر ہوگئی ہے کہ منگلورو سے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو راحت کاری کے لئے اڈپی ضلع میں بھیج دیا گیا ہے۔اور اس نے اپنی کار روائی شروع کر دی ہے۔ سب سے پہلے این ڈی آر ایف ٹیم نے ڈوڈانا گوڈے اور پیرمپلّی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اورموٹر بوٹ کے سہارے محفوظ مقام تک پہنچانے کا کام انجام دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...