ریاست کے دس سے زائد اضلاع میں موسلا دھار بارش : بیلگام ضلع میں ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2021, 8:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:7؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ریاست کرناٹک کے 10سے زائد اضلاع میں بدھ کو برسی بارش کی وجہ سے ایک طرف  عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے وہیں   ایک خستہ حال  گھر منہدم ہونے سے 7افراد سمیت ریاست میں کل 8لو گ ہلاک ہوئے ہیں۔ ساتھ ساتھ  بارش کی وجہ سے  کافی  زرعی زمین کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

بیلگام تعلقہ کے بڈال انکلگی دیہات میں پچھلے دو تین دنوں سے برستی موسلا دھار بارش کے سبب گھر منہدم ہونے سے  8سالہ دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7لوگ ہلاک ہونےکا واقعہ بدھ کی رات پیش آیاہے۔ مہلوکین کی شناخت گنگوا کھنگاوی (50)، ستییوا کھنگاوی (45)، پوجا کھنگاوی (8)، سویتا کھنگاوی (28)،کیاشیوا کولیپنور(8)، لکشمی کھنگاوی (15)، ارجن کھنگاوی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان میں پڑوسی  گھر کی  کیاشیوا نامی لڑکی کھیلنےکے لئے  اس گھر میں رہنےکی بات بھی  کہی جارہی ہے۔ بقیہ سبھی لوگ ایک ہی خاندان کے بتائے گئےہیں۔

فی موت 5لاکھ روپئے کا معاوضہ:بنڈال انکلگی میں گھر منہدم میں 7لوگوں کی  موت واقع  ہونے پر ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئےضلع ڈی سی سے  اس سلسلے میں بات کی ہے۔ اور گھروالوں کو اموات پر فی کس 5لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

شیموگہ ضلع میں بھی موسلادھار بارش برسنےکی وجہ سے تیرتھ ہلی تعلقہ کے نیرٹور دیہات میں مرڑی نالہ پار کرتےہوئے ایک خاتون نجسوپرین مچادو (36) نالے میں گر کر ہلاک ہونے  کی اطلاع ملی ہے۔ گدگ اور اترکنڑا اضلاع میں بھی رات بھر بارش ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دھارواڑ، ہاسن، ہاویری ، چک منگلورو، داونگیرہ ، چتردرگہ ، دکشن کنڑا ، اُڈپی ، منڈیا، ٹمکوراضلا ع میں بھی موسلادھار  بارش ہوئی ہے ۔  بنگلورو، بلاری اور کوپل اضلاع میں بھی معمول کی بارش درج کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شیموگہ شہرکے نشیبی علاقوں کے 120سےزائد گھر وں میں پانی گھس گیا ہے ۔ ضلع کے ہوسنگر ، تیرتھ ہلی ، ساگر ، بھدراوتی ، سورب تعلقہ جات میں موسلادھار بارش برسنےکی وجہ سے سپاری اور مکئی کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...