سعودی عرب مکہ میں طوفانی بارش، سڑکیں زیر آب، گاڑیاں ڈوب گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2021, 9:33 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 28؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب مکہ میں منگل کو طوفانی بارش سے سڑکیں زیرآب آ گئیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک تعطل کا شکار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کل ہونے والی بارش کے پانی میں گاڑیوں کے ڈوبنے اور سڑکوں کے زیر آب آنے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوءے تھی۔

ویڈیوز میں مقدس شہر کے مرکزی محلوں العتیبیہ اور المعابدۃ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں نظر آ رہا ہے کہ سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی کھڑکیوں تک پانی پہنچ گیا ہے اور کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ 

مکہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کا عملہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔ گرد آلود اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت کے گرنے سے نکاسی آب کا نیٹ ورک متاثر ہوا ہے۔ 

غیر منظم آبادی والے محلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ٹینکرز کام کررہے ہیں- سریع الحرکت ٹیمیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے تیزی سے کام کررہی ہیں-

رپورٹ کے مطابق مکہ میں بارش اور ژالہ باری سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں۔

حائل اور مملکت کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے موسمی انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...