کشمیر: تیز بارش اور ہواؤں سے شدید جانی و مالی نقصان، 2 خواتین سیمت 3 ہلاک، فصلیں تباہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2019, 5:27 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،12؍جون(ایس او نیوز؍یو این آئی) وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور زور دار ژالہ باری جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنی ہے وہیں شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چنداجی گاؤں میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک رہائشی مکان پر ایک بھاری بھرکم درخت گر گیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود دو خواتین برسر موقع ہی جان بحق ہوئیں۔ فوت شدہ خواتین کی شناخت شریفہ بیگم اور مبینہ بانو ساکنان چنداجی کے بطور ہوئی ہے۔

ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گنڈ علاقے میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر گجر بکروالوں کے ایک عارضی خیمے پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک 37 سالہ شخص ہلاک جبکہ اس کے دو رشتہ دار شدید زخمی ہوئے۔ مہلوک بکروال کی شناخت محمد یوسسف کلادہ ولد عبدالغنی کلادہ ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت غلام حیدر ولد محمد داوؤد اورعبدالطیف ولد محمود ساکنان راجوری کے بطور ہوئی ہے۔

طوفانی بارشوں اور زوردار ژالہ باری سے جہاں شمالی کشمیر کے درجنوں علاقے زیر آب ہیں وہیں وسطی کشمیر کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں بشمول ہانجی ویرہ بالا، ہانجی ویرہ پائین، شیر آباد کھور، آرم پورہ، کنزر اور اس کے ملحقہ دیہات، سرائے، ترکول بل اور اس کے ملحقہ علاقے زیر آب ہیں۔

متذکرہ علاقوں میں دھان کی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی پل ڈھہ گئے ہیں رابطہ سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ رہائشی مکانات اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کے اندر بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ ٹنگمرگ علاقے میں قریب تیس دیہات کو جوڑنے والا ایک پل ڈھہ گیا ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں بھی بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں اور میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

ضلع کے چرار شریف کے زالوسہ، نوہاڑ، شر وانی، ڈھلون، تلسارہ، رکھائی، حیات پورہ، لولی پورہ، بٹ پورہ، فتلی پورہ علاقوں میں زبردست ژالہ باری سے ہزاروں کنال اراضی پر پھیلی دھان کی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا ہے اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی، اخروٹ وغیرہ کے باغوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ضلع بڈگام کے دیگر کئی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں سے فصلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی کشمیر سے بھی مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...