جدہ میں طوفانی بارش، دو کی موت، راستے تالاب میں تبدیل، مکہ جانے والی سڑک بھی بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th November 2022, 10:19 AM | خلیجی خبریں |

جدہ 25 نومبر(ایس او نیوز) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کے روز طوفانی بارش کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی اہم راستے تالاب میں تبدیل ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ زور دار بارش کی وجہ سے مکہ جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہے اور روڈ سواریوں کے لئے بند ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مسلسل بارش کے باعث ہوائی پروازیں بھی متاثر ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مکہ جانے والے عازمینِ حج و عمرہ زیادہ تر اپنے سفر کا آغاز جدہ سے کرتے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ بھاری مقدار میں راستوں پر پانی جمع ہوجانے سے کئی گاڑیاں  پانی میں آدھی ڈوب گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پورا دن شہر میں بارش کا سلسہ جاری رہنے کی وجہ سے اسکولوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسکول سعودی عرب کے فٹ بال ورلڈ کپ میں میچ جیتنے کی وجہ سے بند رہے تھے۔

بتاتے چلیں کہ ایک ہفتہ قبل یعنی جمعرات کو ہی خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب میں بارش کے لئے نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔اور ٹھیک ایک ہفتے کے اندر ہی مملکت کے کئی مقامات پر شدید بارش سے عوام میں مسرت کی لہر دیکھی گئی۔

ادھر مکہ مکرمہ میں چہارشنبہ کی سہ پہر کو ہی بارش شروع ہوئی جبکہ جمعرات اور جمعہ کو جدہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ مکرمہ کے قریوں اور محلوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بھی مکہ میں بادل چھائے ہوئے تھے۔

جدہ میں اس سے قبل 2009 میں سیلاب کے باعث 123 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دو سال بعد 10 مزید افراد بارش کی نذر ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...