مدھیہ پردیش کے اندور میں بارش نے مچائی تباہی، کئی بستیاں غرقاب، تیرتی نظر آئیں گاڑیاں

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2023, 6:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اندور، 16/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں موسلادھار بارش کے بعد تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں تو ایک ہنگامے کا عالم برپا ہے اور لوگوں کو رات گزارنے کے لیے مناسب ٹھکانہ تک نصیب نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی دن میں 7 انچ پانی کی بارش ہوئی ہے جس سے ندی اور نالوں میں طغیانی بڑھ گئی ہے۔ سڑکیں بھی پوری طرح ڈوب چکی ہیں اور کچھ مقامات پر تو گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پاتال پانی اور چورل وغیرہ مقامات پر ندیاں خطرناک شکل اختیار کیے ہوئی ہیں۔ یشونت ساگر کے چار دروازے صبح ہی کھول دیے گئے ہیں۔ موسلادھار بارش کے سبب شہر کے سبھی تالاب پوری طرح بھر چکے ہیں۔ کھنڈوا روڈ پر نرمدا کا مورٹکا پل خطرے کو دیکھتے ہوئے بند کر دیا گیا ہے۔ تازہ بارش کو اس موسم کی سب سے تیز بارش بتایا جا رہا ہے۔ 24 گھنٹے میں 7 انچ بارش کے ساتھ شہر کی اس سیزن میں درکار بارش کا کوٹہ پورا ہو گیا ہے، لیکن مزید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 39 انچ سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ یہ معمول سے 2 انچ زیادہ ہے۔ دوسری طرف دیپال پور میں ایک دن میں ریکارڈ 10 انچ بارش درج کی گئی ہے۔

اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سپر کاریڈور پر ہفتہ کی صبح ایک منی بس پانی میں بہہ گئی۔ اس میں 15 افراد سوار تھے جنھیں بڑی مشکل سے بچایا جا سکا۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے کلکٹر ڈاکٹر الیا راجہ ٹی نے آج ضلع کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سبھی ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ پر ہیں۔

اندور کی بیشتر بستیاں پوری طرح سے پانی میں ڈوب گئی ہیں اور حالات خوفناک دکھائی دے رہے ہیں۔ کلکٹر الیا راجہ بارش کے دوران لگاتار مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ میئر پشیہ متر بھارگو نے کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اور سبھی زون کے افسران کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ وہ خود بھی شہر میں دورے پر نکل گئے ہیں۔ کرشنا پوری چھتری والے علاقے میں سبھی جگہ نالے طغیانی پر ہیں۔ نالے کا پانی آس پاس کی چھوٹی بستیوں میں بھی گیس گیا ہے۔ شہر کی چھوٹی بستیوں کی حالت زیادہ خراب ہے۔ ایک مسجد میں تو اندر تک پانی بھر گیا ہے اور کئی گھروں میں بھی پانی داخل کر چکا ہے۔ اس درمیان انتظامیہ ضرورت مندوں کے درمیان فوڈ پیکٹ کی تقسیم کر رہی ہے۔ کئی ادارے بھی لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔