کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ اور یادگیر میں  زبردست بارش، رائچور اور کوپل بھی شدید بارش سے متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 10th September 2022, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 10؍ستمبر (ایس او نیوز؍راست )  اضلاع گلبرگہ و یادگیر میں 8ستمبر کو زبردست بارش ہوئی جس کا سلسلہ ڈھائی گھنٹوں تک چلتا رہا۔یادگیر میں اس بارش کے سبب عام زندگی کافی متاثر ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یادگیر میں جمعرات کو 28ملی میتر بارش ریاکرڈکی گئی۔ شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے کے سبب ٹریفک متاثر رہی۔ شوراپور، ہنسگی اور کھیمباو ی میں بھی جمعرات کو زبردست بارش ہوئی۔ وڈگیرہ تعلقہ کے اناسوگرا گاؤں میں پانی سے لبالب بھرے ہوئے نالوں کے بہنے کے سبب عوام کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا تھا۔ نیکل وی گاؤں میں پانی نشیبی علاقوں اور گھروں میں جمع ہوگیا تھا۔ بلدال گاؤں کے دیہات مسی بنا ہلی میں بارش کے پانی کی بہتات سے سڑکوں پر بھی پانی بڑی مقدار میں جمع ہوگیا تھا اور جس کے سبب کئی ایک دیہاتوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا ربط ٹوٹ گیا تھا۔ 

 کرناٹک کے کئی حصوں میں جمعرات کو ہوئی بارش کے سبب عوامی دشواریوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ گلبرگہ شہر میں متواتر دو دنوں کی بارش کے سبب نشیبی علاقے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ جمعرات کے دن واڑی ریلوے جنکشن اور دیگر مقامات پر بھی کافی بارش ریکارڈکی گئی۔ بینی تھورا کے آبی ذخیرہ میں پانی  کی سطح  خطرہ کے نشان سے ا وپر آجانے کے سبب عہدہ داران نے اس ڈیام سے پانی چھوڑنا شروع کردیا ہے۔ 

چہارشنبہ کے دن اضلاع بلاری اور بیجاپور میں شدید بارش کے سبب کئی ایک مکانات جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ 8افرادجو ویدھا وتی کے سیلابی پانی میں گھر گئے تھے انھیں فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسس کے اسٹاف نے بچا لیا۔ فائیر اینڈ ایمرجنسی والی اس ٹیم کو اس وقت سخت مشکل اور خطرہ کا سامنا کرنا پڑا جب مذکورہ بالا لوگوں کو کشتی میں سوارکراکر انھیں لے جانے کے وقت کشتی پانی میں ڈوب گئی۔ لیکن بعدمیں انھیں بلاری سے لائی گئی دوسری کشتی میں سوار کرواکر منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع بلاری میں گزشتہ تین دنوں کی بارش کے سبب 120مکانات جزوی طور پر منہدم ہوگئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے بھراونی تپا ڈیام سے 63,000کیوزک پانی چھوڑے جانے کے سبب ویداوتی کے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔سرگپا میں ہاگری ویداوتی برج پانی میں ڈوب چکا ہے جسکے سبب کئی ایک دیہاتوں کے لئے آمد و رفت متاثر ہوگئی ہے۔ ادھونی کا بین الریاستی ہائی وے بھی اس بارش کے سبب متاثرہوکر بند ہوچکا ہے۔ عوام کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے کو دراہال گاؤں کاطویل سفرکرنا پڑ رہا ہے،۔تالابوں میں پانی کی کثرت اور سڑکوں پر پانی کے زبردست بہاؤ کے سبب طلبا اور اساتذہ اپنے مدارس کو جانے میں دشواری محسوس کررہے ہیں۔ ضلع رائیچور میں مانوی گاؤں کے کئی ایک دیہات بارش سے متاثر ہوگئے ہیں اوسی طرح کوپل میں بھی گزشتہ چار دنوں کی زبردست بارش کے سبب سارے تعلقہ کے راستے اور سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں کئی ایک دیہاتوں کے عوامبڑی مشکلات کے ساتھ پانی کو اپنے گھروں میں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...