گلبرگہ اوراضلاع حیدر آباد کرناٹک میں زبردست بارش، کم عمر بچے موسمی بخار میں مبتلا، فصلو ں اور املاک کو نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 9:04 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،4؍اگست (ایس او نیوز؍راست) شہر گلبرگہ اور ضلع گلبرگہ کے مختلف تعلقہ جات و مواضعات میں 4اگست کو دوپہر 2بجے سے زبردست بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ 3اگست کو بھی گلبرگہ میں ایک گھنٹ تک مسلسل موسلہ دھار بارش ریکار ڈ کی گئی۔ اس بار زیادہ بارش کے سبب پانی کے ذخائیر بھر گئے ہیں اور شہر گلبرگہ و تعلقہ جات میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک متاثر ہورہی ہے۔ فصلوں کو بھی زیادہ  بارش کے سبب نقصان پہنچا ہے۔اس بار موسم باراں میں ضلع گلبرگہ اور علاققہ حیدر آباد کرناٹک کے دیگر اضلاع بیدر، رائیچور ویادگیر وغیرہ میں کم عمر بچے موسمی بخار، کھانسی اور دیگر امراض سے متاثر ہورہے ہیں۔ہسپتال اور دواخانوں پر علاج کروانے کے لئے آنے والے مریض بچوں اور ان کے متعلقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد دیکھی جارہی ہے۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع میں بار بار کی تیز بارش کے سبب برقی سربراہی میں رکوٹیں پڑ ری ہیں۔ضلع یادگیر کے آبی ذخائیر سے پانی خارج کیا جارہا ہے۔ سرگپا تعلقہ ضلع بلاری میں چہارشنبہ کی صبح ایک موٹر گاڑی کے پلٹ جانے کے سبب ایک 25سالہ ڈرائیور پانی میں بہہ  گیا لیکن لیکن آگ بجھانے والے عملہ کے افراد نے دوسرے ڈرائیور 55سالہ احمد کو ڈوپنے سے بچالیا۔ اطلاعات کے بموجب بیجاپور اور بلاری میں تیز بارش کے سبب 8مکانات بھی منہدم ہوچکے ہیں۔ضلع رائچور کے دیہاتوں مسکی اور کویتال میں بھاری بارش کے سبب ایک عارضی پل کے ٹوٹ جانے سے ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔ اسی طرح اتک نور اور ا۔دوترا بنڈی گاؤں اور مستور گاؤں کے اطراف تعمیر کردہ عارضی پل سیلابی پانی کے سبب ٹوٹ گئے ہیں جب کہ نسلا پور اور ہارن ہلی  کے دیہاتوں میں واقع پل پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ 

چہارشنبہ کے دن ضلع گلبرگہ کے کئی مقامات تیز بارش سے متاثر ہوے دریاؤں، نالوں اور پلوں میں پانی بھر چکا ہے کاگنا ندی بھی بھر چکی ہے اور تیزی سے بہہ رہی ہے۔ دنڈوتی کے قریب ایک پل دوب جانے اور منہدم ہونے کے قریب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...