بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں تین دنوں سے موسلادھار بارش؛ عام زندگی مفلوج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd August 2020, 11:45 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں گذشتہ دو تین دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے  نتیجے میں لوگ اپنے اپنے گھروں اور دفاتر میں چپک کر رہ گئے ہیں۔ ویسے تو ایک ماہ سے وقفے وقفے سے  ساحلی علاقوں میں بارش جاری ہے مگر   عیدالاضحیٰ کے دن سے یعنی جمعہ سے  ساحلی علاقوں میں کچھ زیادہ ہی بارش دیکھی جارہی ہے۔

آج اتوار کو  بھی صبح سے لگاتار بارش جاری ہے، دوپہر کو بھی آسمان اتنا زیادہ ابرآلود ہے کہ  شام کا سماں لگ رہا ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں  دشواری پیش آرہی ہے۔

اس بار عوام کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ تعلقہ انتظامیہ نے لاک ڈاون کے دوران یعنی مانسون شروع ہونے سے پہلے ہی بارش کی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھی اور نالوں کی صفائی کردی تھی، یہی وجہ ہے کہ زوردار بارش کے باوجود اس بار شمس الدین سرکل، نیشنل ہائی وے اور  رنگین کٹہ وغیرہ پر پانی  جمع ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کورونا کا خوف؛ ہارٹ کے مریض کو دیکھنے سے پرائیویٹ اسپتال سمیت مرڈیشور سرکاری ڈاکٹر کا بھی انکار؛ دو تین گھنٹوں کی دوڑ دھوپ کے بعد مریض نے توڑا دم

لیڈران، ذمہ داران یہاں تک کہ ڈاکٹرس پوری شدت کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ  کورونا سے کسی کو ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے،  مگر دیکھا جائے تو عوام سے زیادہ    ڈاکٹرس ہی  کورونا سے خوف کھاتے ہیں بعض ڈاکٹرس کورونا سے اتنا زیادہ خوف کھاتے ہیں کہ وہ ہر مریض کو  کورونا کا ہی مریض ...

مینگلور کے سابق ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آتے ہی رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے کیا ہوم کورنٹائن کا اعلان

سابق ایم ایل سی ایوان ڈیسوزا کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع کے اگلے ہی روز رکن اسمبلی یوٹی قادر نے اتوار کو  اعلان کیا کہ وہ خود سے ہی ہوم کورنٹائن ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ایوان ڈیسوزا کے ابتدائی رابطے میں تھے۔

منگلورو:کووِڈ سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات ان کے گھر والے ادا کرسکیں گے۔جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع انتظامیہ کی مشروط اجازت

منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر مدن موہن کے بیان کے مطابق اب کووِڈ کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات اگر ان کے گھر والے اداکرنا چاہیں تو مشروط طور پر وہ یہ کام کرسکیں گے۔

دبئی :یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں کا پاسپورٹ 2دن میں رینول ہوجائے گا۔ قونصل جنرل کی یقین دہانی

متحدہ عرب امارات  کے لئے ہندوستانی قونصل جنرل امن پوری نے یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں کو یقین دہانی کرائی  ہے کہ درخواست ملنے کے 2دنوں کے اندر ان کا پاسپورٹ رینیوکردیا جائے گا۔

کاروار: بی جے پی والے لاشوں پر بیٹھ کر پیسہ کماتے ہیں؛ ایم ایل سی ہری پرساد کا بی جے پی پر راست حملہ: بدعنوان ریاستی حکومت کومستعفی ہونے کا کیا مطالبہ

ودھان پریشد کے رکن بی کے ہری پرساد نے کاروار پریس کلب میں ”کورونا میں بھی بھرشٹاچار۔بی جے پی سرکار کے سنسکار“ نامی کتاب کا اجراء کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا:”یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بی جے پی والے مردوں پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور لاشوں پر بیٹھ کر ...

کرناٹک کے ضلع گدگ میں ماں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹی وی خریدنے کے لئے "منگلسوتر" بیچ دیا

ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کی ایک خاتون نے کووڈ 19 وباء کے درمیان ٹی وی کے ذریعے کلاس جاری رکھنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے کے بعد اپنے بچوں کے لئے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنے کے لئے اپنا "منگلسوتر" فروخت کر دیا۔

بھٹکل: نابالغ لڑکی کے اغوا اور جنسی ہراسانی کے ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے ملی12سال قید کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشنس کورٹ کاروارنے چوتنی کی  ایک پندرہ سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور پھر مرڈیشور کی ایک لاڈج میں اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے بعداس معاملے کو پوشیدہ نہ رکھنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں بھٹکل گلمی   کے الطاف نامی نوجوان کو ...