بینگلور میں ژالہ باری کے ساتھ ہوئی طوفانی بارش میں ایک خاتون کی موت؛ ناقض ڈرینج کی وجہ سے انڈرپاس زیرآب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd May 2023, 11:08 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 22/مئی (ایس او نیوز) بنگلورو میں اتوار کی سہ پہرژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہوئی تیز بارش میں ایک سوفٹ وئیر انجینر خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بھانو ریکھا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ  اپنے خاندان  کے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ وجئے واڑہ سے گرمیوں کی چھٹیوں پربنگلورآئی تھیں.

بتایا گیا ہے کہ سہ پہر تین بجے شروع ہونے والی ژالہ باری ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت گر گئے اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ شہر کے کے آر سرکل پر شدید سیلابی پانی انڈر پاس تک پہنچ گیا تھا، مہلوک خاتون کی کار پانی کا اندازہ لگائے بغیرآگے بڑھ گئی تھی، مگر کار انڈر پاس کے اندر ہی پانی میں بری طرح پھنس گئی اور کار  میں پانی داخل ہو گیا۔ خاندان کے چھ افراد کو مقامی لوگوں نے باہرنکال دیا، لیکن، نوجوان خاتون پانی کے اندر ہی پھنس گئی تھی۔ بعد میں اسے بھی کسی طرح باہر نکال کراسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طوفانی بارش نے شہر کے سارے ٹریفک نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ ناقص ڈرئیج نظام کے نتیجہ میں بیشتر انڈر پاسس اور ریلوے برڈج زیر آب آگئے۔

شہر کے کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بند ہو جانے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ بارش کے نتیجہ میں اتوار کی چھٹی منانے کے لئے باہر نکلے ہوئے لوگ سڑکوں پر اپنے گھر واپس پہنچنے کے لئے کسی بھی قیمت پر سواری لینے کے لئے آمادہ نظر آئے۔ ودھان سودھا، شیواجی نگر، سدا شیو نگر، بسونگڈی، ٹینری روڈ ، جے نگر ، آرٹی نگر، ڈملور، السور، جسور روڈ سمیت پورے شہر میں تقریبا ایک گھنٹہ مسلسل بارش نے شہر کو پوری طرح پانی پانی کر دیا۔ 

بارش کے سبب شہر کی سڑکوں پر پانی بھر جانے کی اطلاعات پانے کے بعد وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پولیس حکام اور دیگر افسروں کے ساتھ کے آر سرکل انڈر پاس کا معائنہ کیا اور پانی بھر جانے کے لئے ذمہ دار عملے اور افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پارش کے سبب پانی کا بھر جانا اس بات کی علامت ہے کہ ڈریئنج نظام ناقص ہو چکا ہے۔ انہوں نے بی بی ایم پی افسروں کو ہدایت دی کہ فوری طور پر اس کی مرمت کرکے اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ دوبارہ بارش ہونے کی صورت میں عوام کو دشواری نہ ہونے پائے ،

وزیراعلیٰ نے کار میں پھنس کرجان گنوانے والی خاتون کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی طرف سے 5لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران اس بات کی بھی اطلاع ملی کہ لال باغ کے قریب ایک درخت گرنے کے نتیجہ میں مغربی بنگال کی متوطن ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی ہے، جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کو بھی بنگلور میں موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔