یوپی میں 48 گھنٹوں سے تباہ کن بارش کا سلسلہ جاری، 42 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2021, 11:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارشوں نے اب تک 42 افراد کی جان لے لی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔

بارہ بنکی میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ یہاں کے کئی علاقوں میں گھروں کی دیواریں گر گئی ہیں اور ضلع بھر میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی یشامل ہیں۔

بارہ بنکی کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بارش نے تباہی مچائی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک الہ آباد میں 6، فتح پور اور باندہ میں 5-5، جونپور میں 4، رائے بریلی میں 3، پرتاپ گڑھ، امیٹھی اور سلطان پور میں 2-2 اور کوشامبی میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ معلومات کے مطابق دارالحکومت لکھنؤ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ وہیں، ہردوئی میں 12 سینٹی میٹر، کانپور شہر میں 10 سینٹی میٹر، بہرائچ میں 6 سینٹی میٹر اور سلطان پور میں 5 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

یوپی میں اسکول کورونا پروٹوکول کے ساتھ یکم ستمبر سے ہی کھولے گئے ہیں لیکن بارش کی وجہ سے انہیں دوبارہ بند کرنا پڑا۔ ریاست میں مسلسل بارش کی وجہ سے تمام اسکول اور کالجوں دو دن کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...