ساحلی اضلاع میں اگلے پانچ دنوں تک موسلا دھار بارش کے امکانات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th July 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :16؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ریاست کے ساحلی اضلاع اترکنڑا، دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بدھ سے اگلے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش برسنے مرکزی محکمہ موسمیات نے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

اترکنڑا،دکشن کنڑا، اُڈپی اضلاع میں پانچ دنوں تک مسلسل موسلادھار بارش  ہوگی۔ متعلقہ علاقوں کے چند مقامات پر 115ملی میٹر سے 204ملی میٹر تک امکانی بارش برسنے  کا ضلع محکمہ موسمیات کی طرف ضلع انتظامیہ کو دی گئی رپورٹ میں  بتایا ہے۔ ملناڈ کے کورگ، چک مگلورو اور شیموگہ اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو 64م م سے 115م م تک بارش ہوسکتی ہے۔ بقیہ تین دن 115سے 204م م بارش ہونے کا امکان جتایاہے۔ اسی طرح چامراج نگر ضلع میں بھی زائد بارش ہونےکی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات سے چار دنوں تک ہاسن میں ، بنگلورو شہر اور دیہی اضلاع میں سنیچر، اتوار کو بہتر بارش ہوگی، کلبرگی ، بیلگام سمیت شمالی کرناٹکا کے چند اضلاع میں بھی اتوار کو بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...