اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے سڑکیں خستہ : مسافر، عوام اورڈرائیور پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2019, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں موسلادھار بارش اور سیلاب و طغیانی کی وجہ سے سب سے زیادہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ عام زندگی معمول پر لوٹ کر ایک ماہ ہونےکو ہے لیکن راستوں کی حالت اب بھی خستہ حال ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

سرسی، سداپور، یلاپور منڈگوڈ ، جوئیڈا، کاروار، کمٹہ تعلقہ جات  قومی شاہراہ اور دیگر اہم سڑکوں کو  زیادہ نقصان پہنچاہے۔ گھاٹ کے درمیان سے گزرنے والی شاہراہ پر تو بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں سواریوں کا گزرنا محال ہوگیاہے ایک طرح سے ڈرائیوروں کے لئے چیلنج بن گیا ہےتو مسافروں کو مضبوط تھام کر بیٹھنا ہی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

تڑس ۔ کمٹہ کی ریاستی شاہراہ پر دیوی منے گھاٹ، سرسی کے قریب نیلکنی علاقے میں سواریاں نہیں چل رہی ہیں۔ متعلقہ سڑک کو ریاستی شاہراہ میں منتقل کرنےکی وجہ سے کوئی درستی نہیں کرنے کی بات کہی جارہی ہے، البتہ کام تکمیل کو پہنچنے سے پہلے ہی ٹول فیس گیٹ ضرور لگائے گئے ہیں۔ فی الحال کوئی بھی ادھر توجہ دینے کو تیار نہیں ہونے کی بات کار ڈرائیور وینکٹیش نائک نے کہی۔ منڈگوڈ علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لئے سوشیل میڈیا پر مہم جاری ہے۔ متعلقہ عوامی نمائندوں کو ٹیاگ بھی کیاگیا ہے مگر نہ کوئی سن رہاہے نہ دیکھنے کو تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔