بھاری پن کا ذخیرہ 130میٹرک ٹن: ایران کی جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 8:04 PM | عالمی خبریں |

ویانا / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا)العربیہ کے مطابق:’اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے اپنی نئی رپورٹ میں ایران کی جانب سے چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے 130 میٹرک ٹن بھاری پن جمع کر لیا ہے۔اس کو ایران کے تیار کردہ ری ایکٹر میں استعمال کیا گیا ہے۔ویانا میں قائم آئی اے ای اے نے رکن ممالک کو پیش کی گئی اپنی اس نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے 16 نومبر 2019کو ایجنسی کو مطلع کیا تھا کہ اس کا بھاری پن کا ذخیرہ 130 میٹرک ٹن سے بڑھ گیا ہے۔ایجنسی نے اس سے ایک روز بعد 17 نومبر کو اس امر کی تصدیق کی تھی کہ ایران کا بھاری پن کا پیداواری پلانٹ چالو تھا اور ایران کے پاس بھاری پن کی مقدار 131۰5 میٹرک ٹن ہوچکی تھی۔قبل ازیں آئی اے ای اے نے 11 نومبر کو اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس کو ایران میں ایک غیرعلانیہ جگہ میں یورینیم کے ذرّات کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔ ایران نے پہلے اس جگہ کے بارے میں ایجنسی کو مطلع نہیں کیا تھا۔آئی اے ای اے نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ ایران نے اپنی زیر زمین فردو تنصیب میں یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیا ہے۔اس طرح اس نے 2015ء  میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔آئی اے ای اے نے اپنی اس سہ ماہی رپورٹ میں مزید بتایا تھا کہ ایران کے پاس افزودہ یورینیم کے ذخائر اور مصفا یورینیم سمجھوتے کی تحدیدات سے زیادہ ہے۔ایران نے اس ماہ کے اوائل میں فردو میں واقع زیر زمین جوہری پلانٹ میں سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کا دخول شروع کیا تھا۔وہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔ سمجھوتے کے تحت ایران یورینیم کو 3۰67 فی صد تک افزودہ کرسکتا ہے لیکن اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ سال مئی میں اس جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے بعد کہا تھا کہ وہ بھی اس کا پابند نہیں رہا ہے۔اس کے بعد سے وہ اس سمجھوتے کی شرائط سے مرحلہ وار دستبردار ہورہا ہے‘۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔