منگلورو موسلادھار بارش کے نتیجے میں بشمول سینٹرل ریلوے اسٹیشن نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2019, 11:29 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو27/جولائی (ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے ساحلی علاقے میں ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی تھی۔ پھر ایک دن  کے مختصر وقفے کے لئے بارش میں کچھ کمی آئی تو عوام ابھی راحت کی سانس لینے بھی نہ پائے تھے کہ جمعہ کے دن صبح ہی سے موسلادھار برسات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔

 برسات اتنی تیز تھی کہ کچھ ہی دیر میں شہر کے کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور مختلف مقامات پر سیلاب جیسی کیفیت پیدا ہوگئی۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے والا علاقے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کا تھا جہاں گھٹنوں تک پانی جمع ہونے سے ایسا لگ رہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن ایک بڑے تالاب میں کھڑا ہے۔ عوام کے لئے سیلابی صورتحال اورگہرے پانی سے گزر کر ریلوے اسٹیشن تک پہنچنا ممکن نہیں ہورہاتھا۔اڈپی، پتور، کاسرگوڈ وغیرہ سے جو طلبہ ریلوے کے ذریعے منگلورو پہنچے تھے انہیں بڑی مشکل سے گھٹنوں تک بھرے ہوئے پانی سے گزرنا پڑا۔

اس کے علاوہ شہر سے باہر جانے یا بیرون شہر سے آنے والے مسافروں کے لئے بھی انتہائی دشوا ر کن حالات پیش آئے کیونکہ ان کے لئے ریلوے اسٹیشن تک پہنچنا یا وہاں سے نکل کر شہر کی طرف آنا ممکن نہیں ہورہا تھا۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی تیز بارش کے دوران منگلورو سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر کچھ وقت کے لئے ایسے ہی حالات پیدا ہوگئے تھے۔لیکن پچھلی مرتبہ کی طرح اب کی بار ریلوے اسٹیشن کے اندرونی حصہ اور دفاتر میں پانی نہیں بھرا تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے پاس اس طرح پانی جمع ہونے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا سبب ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے لئے کھودا گیا نالا ہے جو کھلا پڑا ہے۔

 جمعہ کے دن منگلورو اور بیلتنگڈی میں 55ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کینرا ضلع میں مجموعی طور پر37ایم ایم بارش ہوئی تھی۔گزشتہ جولائی کے مہینے میں 26تاریخ تک ضلع میں اوسطاً 849ایم ایم بارش ہوئی تھی جبکہ امسال اسی عرصے میں 1,217ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...