بہار میں شدید گرمی سے 24 گھنٹے میں 66 ہلاک، اورنگ آبادمیں 30 جانیں گئیں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 1:07 PM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد / گیا  17جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں شدید گرمی اور لو کی وجہ سے ہفتہ کو 66 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 30، گیا میں 25 اور دارالحکومت پٹنہ میں تین لوگوں کی جان گئی۔ لو کے تھپیڑو ں سے بے حال مریض کے جسم میں جلن کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچتے رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں قریب 100 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ حکومت نے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جب تک گرمی سے راحت نہ ملے، باہر جانے سے گریز کریں۔اورنگ آباد کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر پرساد نے ضلع میں لو کی زد میں آئے 30 لوگوں کی موت کی تصدیق کی۔ 25 سے زائد نے صدر ہسپتال میں دم توڑا، یہاں 70 سے زیادہ مریض داخل ہیں۔ ادھر پٹنہ کے گاندھی میدان میں پولیس نے 35 سال کے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد کی ہے، پولیس نے کہا کہ نوجوان کی موت لو لگنے سے ہوئی۔ ڈاکٹروں کے  مطابق  لو سے وائرل بخار آیا، مرنے والے زیادہ تر مریضوں کو 102 سے 108 ڈگری تک بخار تھا۔ 108 ڈگری بخار دیکھ صدر ہسپتال کے ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ عام طور پر 108 ڈگری بخار نہیں ہو ا کرتا ہے۔ مریض صدر ہسپتال آتے گئے اور چند منٹ میں ان کی موت ہوتی چلی گئی۔تاہم، ڈاکٹر اینٹی بائیوٹک اور بخار کی دوا دے رہے تھے، لیکن مریضوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا۔گیا اور ارد گرد کے علاقوں میں لو لگنے سے 20 افراد کی جان گئی، جبکہ 24 سے زائد مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے چھ کی حالت سنگین ہے۔ڈاکٹر وی کے پرساد نے علاج کے دوران 15 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ 10 سال میں ہفتہ کو بہار سب سے زیادہ گرم رہا۔ لو کے تھپیڑو ں نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔ پٹنہ کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہا، کم از کم درجہ حرارت بھی معمول سے 4 ڈگری مزید رہا۔ گزشتہ 48 گھنٹے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4.4 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔پٹنہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت کا آل ٹائم ریکارڈ 46.6 ڈگری ہے، جو 9 جون 1966 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ موسم سائنسدانوں نے کہا کہ اس بار پرانے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...