بھٹکل کےقریب آننت واڑی میں دل کو دہلادینے والا حادثہ؛ ٹمپو سے ٹکر لگتے ہی بائک دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑی؛ تین کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2018, 5:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/اگست (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 30 کلو میٹر دور آننت واڑی نیشنل ہائی وے  پر ہوئے ایک دل کو دہلا دینے والے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب ان کی بائک ایک ٹمپو سے ٹکراتے ہی دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑی۔ حادثہ ہوناور تعلقہ کے منکی پولس تھانہ حدود میں منگل شام قریب چار بجے پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق  بائک پر سوار ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ تینوں کی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت  ابھیشیک وویویک نائک (22)، سنگیتا تمپا گوڈا  (16) اور سندیپ تمپا گوڈا (12) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ سنگیتا اور سندیپ  بھائی بہن ہیں، جن کا تعلق آننت واڑی سے ہے، البتہ ابھیشک کا تعلق کمٹہ سے ہے۔ پولس کے مطابق  ابھیشک اور سنگیتا قریبی رشتہ دار تھے۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں لوگ مرڈیشور سے منکی کی طرف جارہے تھے کہ آننت واڑی نیشنل ہائی وے 66 پر ان کی بائک ایک ٹمپو سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹمپو سے ٹکراتے ہی بائک کی پٹرول ٹنکی دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی اور پوری بائک  آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں تینوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا اور وہ وہیں ہلاک ہوگئے۔

مسافروں سے بھری ٹمپو ہوناور سے بھٹکل جارہی تھی۔بائک اور ٹمپو کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔

حادثہ کے بعد سڑک پر دل کو دہلا دینے والا منظر تھا، بائک روڈ کے کنارے پڑی جل رہی تھی اور تینوں لاشیں  سڑک پر بکھری پڑی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی منکی پولس جائے وقوع پر پہنچی  اورضروری کاروائیوں کے بعد تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منکی اسپتال  پہنچایا۔

پولس نے ٹمپو کو اپنی تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ ٹمپو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، ہوناور سرکل پولس انسپکٹر چلوراج  کی قیادت میں منکی پی ایس آئی میتھو گوڈا معاملے کی جانچ کررہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔