اس موسم میں سردی و بخار عام ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، 25؍ جنوری تک کورونا معاملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے: وزیر صحت کے سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 12:43 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 19؍ جنوری (ایس او نیوز) کرناٹک میں جنوری کی آخر تک کورونا معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہونے کے خدشات کے درمیان منگل کو کورونا متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ریاست میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھائے جانے کے باوجود منگل کو 27  ہزار 156 معاملے  سامنے آئے۔ یومیہ مثبت شر میں پیر کو 19.29 فیصد کے تاسب میں منگل کو 12.45 فیصد تک کی گراوٹ آئی ۔ اس درمیان تکنیکی مشیر کمیٹی نے انداز لگایا ہے کہ 25 ؍ جنوری تک معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو جمعہ  تک احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہے کہ بنگلورو میں دو دنوں کے لئے کورونا معاملوں میں کمی رہی تو دیگر اضلاع میں بھی اس کی توسیع کی جائے گی۔ 

 وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے پیر کو ہفتہ وار کرفیو پر تفصیلی بات چیت کے لئے طبی افسران، ٹی اے سی ارکان اور متعلقہ وزرا کی میٹنگ طلب کی تھی۔ وزیر محصولات آر اشوک نے عندیہ دیا کہ اگر کورونا کے معاملے کم ہوتے ہیں اورپازیٹیوٹی کی شرح آئندہ بھی کم ہوتی ہے تو پابندیوں میں کچھ رعایت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کورونا معاملوں میں تعداد میں گراوٹ آنے کا امکان ظاہر کیا۔ فی الحال انہوں نے لاک ڈاؤن لگانے سے انکار کردیا۔ لیکن کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ 

وزیر صحت کے سدھا کر نے کہا کہ دسمبر سے فروری تک فلو کا موسم سمجھا جاتا ہے اس لئے سردی و بخار رہنا عام بات ہے اس سے لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ انہو ں نے کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت دی 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...