بنگلہ دیش: دو ٹرینوں میں تصادم  16 افراد ہلاک، 40 زخمی

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 12th November 2019, 5:50 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 ڈھاکہ 12 نومبر (آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حادثے کی شکار مسافر ٹرینیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر دوری پر براہمن باریا کے مقام پر منگل کی علی الصباح تین بجے آپس میں ٹکرائیں۔متاثرہ ٹرینیں چٹاگانگ اور ڈھاکہ جارہی تھیں جب کہ حادثے کے باعث چٹاگانگ جانے والی ٹرین کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر کیسے آئیں۔ تاہم حکومت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ افسر حیات الدولہ خان کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران تین بوگیوں سے 16 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اْن کے بقول، ریسکیو آپریشن میں فوج، پولیس، بارڈر گارڈ اور فائر بریگیڈ کا عملہ حصہ لے رہا ہے جب کہ زخمی ہونے والے 40 مسافروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس افسر شیامل کانتی داس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایک مسافر ٹرین نے سگنل کی خلاف ورزی کی جو حادثے کی وجہ بنا۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ٹرین حادثے پر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔متاثرہ ٹرین میں سوار 50 سالہ مسافر محمد مسلم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر سوئے ہوئے تھے اور اچانک ایک بڑا جھٹکا لگا جس کے بعد مسافروں کی چیخنے کی آوازیں سنیں۔اْن کے بقو ل جب میں ٹرین سے باہر نکلا تو مسافروں کی گردنیں، ہاتھ اور ٹانگیں کٹی لاشیں دیکھیں، ہم موت کے بہت قریب تھے لیکن اللہ تعالی نے ہمیں محفوظ رکھا۔

ایک نظر اس پر بھی

خطرے میں اسپین، 95 فیصد آبادی ہو سکتی ہے کورونا کا شکار: تحقیق

کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اُترکنڑا میں آج پھر کورونا کے 20 کیسس؛ بھٹکل کے ایک شخص کی مینگلور میں موت سمیت 13 پوزیٹیو

اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ہرروز  کورونا سے متاثرہ لوگ یہاں سامنے آرہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع کے بھٹکل میں بھی کورونا پوزیٹیو معاملات  تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف ضلع میں 20 کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آئے ہیں تو اس میں ...

منگلورو۔کاسرگوڈ سرحد پر مسافروں کیلئے پریشانی

ریاست میں گزشتہ ماہ اپریل سے ہی کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجہ میں کیرالہ ۔ کرناٹک کی سرحد پر واقع کاسرگوڈ اور منگلورو کے درمیان روازنہ ملازمت اور تعلیم کے سلسلہ میں آنے جانے والے لوگوں کیلئے ہر دن نت نئی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

خطرے میں اسپین، 95 فیصد آبادی ہو سکتی ہے کورونا کا شکار: تحقیق

کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل نہیں کی جاسکتی۔

کاروار اسپتال سے 12 مزید لوگ ڈسچارج

بھلے ہی  ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملے ہر روز سامنے آرہے ہوں، لیکن کاروار اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے متاثرین  روبہ صحت ہوکر ڈسچارج ہونے کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔