وائرل ہورہا ہے میرا فرضی استعفیٰ: وزیراعلیٰ کمارا سوامی کی وضاحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 11:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی جنتا دل سیکولر- کانگریس اتحاد حکومت کی آج اصل آزمائش ہے۔ کمارا سوامی حکومت آج فلورٹسٹ دے گی۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ اسمبلی اسپیکرکے آررمیش کمارنے اتحادی حکومت کواکثریت ثابت کرنے کے لئے شام 6 بجے تک کا وقت دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سارے عمل طے وقت میں پورے ہوں گے۔ اس دوران کرناٹک کے وزیراعلیٰ کمارا سوامی نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ کی فرضی خبریں وائرل کی جارہی ہیں۔ پتہ نہیں کون وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے۔

اس دوران کانگریس رکن اسمبلی ایچ کے پاٹل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی اس موضوع پربحث کرنا ٹھیک ہوگا۔ اس پراسپیکرنے کہا کہ مجھے ایک ایسے پوائنٹ پرمت لے جائیے، جہاں مجھے آپ بغیرپوچھے فیصلہ لینا ہوگا۔ اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے

اسمبلی اسپیکرنے یہ بھی بتایا کہ 16 باغی اراکین اسمبلی اگرایوان نہیں پہنچتے ہیں، توانہیں غیرحاضرمانا جائے گا۔ حالانکہ کافی رسہ کشی کے بعد بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ اسمبلی اسپیکرکے آررمیش کمارکا کہنا ہے کہ فلورٹسٹ پورا ہونے کے بعد ہی ایوان کی کارروائی تحلیل کی جائے گی۔

اس سے قبل کرناٹک میں بحران کے 'مرد آہن' کہے جانے والے وزیرڈی کے شیوکمارنے اتحادی حکومت بچانے کے لئے آخری داوں چل دیا ہے۔ باغی اراکین اسمبلی کو راضی کرنے کے لئے وزیراعلیٰ کمارا سوامی کے مقام پرکسی دیگرکو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔ ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ جے ڈی ایس حکومت بچانے کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے کےلئے تیار ہے۔ اتنا ہی نہیں ایچ ڈی کمارا سوامی کی پارٹی کانگریس کی طرف سے کسی کو وزیراعلیٰ بنانےکےلئے تیارہے۔ ڈی کے شیوکمار کے مطابق انہوں نے (جے ڈی ایس) اس کے بارے میں ہمارے ہائی کمان کو بھی بتا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...