ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کانگریس میں شمولیت کا ذہن بنایا تھا، ایس ایم کرشنا کی سوانح حیات میں انکشاف: جے ڈی ایس کا رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2019, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍ دسمبر(ایس او نیوز) جے ڈی ایس کے ترجمان رمیش بابو نے بی جے پی کے سینئر سیاستدان وریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ومرکزی وزیر وگورنر کے عہدہ پر رہ چکے ایس ایم کرشنا کی سوانح حیات کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اپنی آپ پیشی لکھے تو عوام کے لئے رہنمائی کرنے والی کتاب اور ان میں جذبہ وجوش پیدا کرنے والی سوانح حیات ہو، کئی ایک سچائیوں کو چھپانے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ بی جے پی کے لیڈر ایس ایم کرشنا سے لئے گئے انٹرویوز پر مبنی کتاب ’اسمروتی واہنی‘ میں جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا کے تعلق سے جو بتایا گیا ہے، اس نکتہ کو سامنے رکھ کر رمیش بابو نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ رمیش بابو نے کہا کہ کوئی سوانح حیات لکھی جائے تو وہ نئی نسل کے لئے رہنما ثابت ہو، نہ کہ سچائیوں کو چھپانے والی کوئی کتاب، اس کتاب میں ایس ایم کرشنا اور دیوے گوڈا کی ملاقات کو ایک خبر کے طو ر پر پیش کیا گیا ہے۔ جب ایس ایم کرشنا ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تھے تو 2004 میں کانگریس پارٹی کو کرناٹک میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، اس وقت جے ڈی ایس کی تائید سے وزیر اعلیٰ بننے کے لئے ایس ایم کرشنا دیوے گوڈا کے گھرکے سامنے کھڑے تھے اور اس سچائی کو اس سوانح حیات میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رمیش بابو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ انکشاف کیا ہے۔ ایس ایم کرشنا نے اپنی کتاب میں دیوے گوڈا کے کانگریس میں شامل ہونے کی بات لکھی ہے، ایک اور ٹوئٹ میں انہو ں نے کہا ہے کہ اس ملک میں آزادی کے لئے تحریک چلانے والی کانگریس پارٹی ملک میں وجود میں آنے والی کئی ایک سیاسی پارٹیوں کے لئے بنیاد بنی ہے۔ایس ایم کرشنا پہلے بی ایس پی پارٹی سے جڑے ہوئے تھے۔ وہ بنیادی کانگریس لیڈر نہیں تھے۔ ایس ایم کرشنا کی سوانح حیات پر مبنی لکھی گئی کتاب میں یہ بات درج کی گئی ہے کہ 1980/ کی دہائی میں ایچ ڈی دیوے گوڈا اور ایس آر بومئی نے کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، آٹو رکشا میں میرے گھر آنے والے دیوے گوڈا نے ان سے کہا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں اتحاد نہیں ہے۔ ایک اصول نہیں؟ اسی لئے میں نے ذہن بنالیاہے کہ کانگریس میں شامل ہوجاؤں۔ ایک نکتہ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیش بابو نے ٹوئٹ کیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...