جموں:سرکاری بنگلوں میں وزراء اور افسران کے غیرقانونی قبضے پرہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کی
جموں،09 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) ریاست کے سرکاری بنگلوں میں غیر قانونی طور پر مقیم سابق وزراء اور افسرشاہوں سے یہ بنگلہ خالی کروانے کو لے کر جموں کشمیر ہائی کورٹ نے سرکار سے پوچھا ہے کہ ایسے کتنے بنگلوں پر یہ وزراء اور افسرشاہ قابض ہیں۔
عدالت نے اس معاملے میں چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔جموں وکشمیر میں سرکاری بنگلے پر قبضہ کرنے والے سابق وزراء اور بیوروکریٹس سے بنگلہ خالی کرنے کے اپنے حکم کا اعادہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر لداخ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے اسٹیٹس محکمہ سے کہا ہے کہ وہ ان سرکاری بنگلوں کو خالی کرنے کا کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔
عدالت نے چار ہفتے کے اندر جموں و سری نگر میں محکمہ کے اے بی اور سی زمرے کے بنگلوں اور محکمہ کے کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر مقیم سابق بیوروکریٹس اور وزراء کو کی فہرست طلب کی ہے اور ساتھ ہی ان بنگلوں کو فوری طور پر خالی کرانے کو کہا ہے۔