بینگلورو : ملزمین کی گرفتاری کے وقت پولیس افسران کے پاس 'باڈی کیمرہ' ہونا لازمی - ہائی کورٹ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 5:58 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ،30 ؍ جون (ایس او نیوز) چیک باونس کیس کے ملزم کو عوامی مقام پر ہتھکڑی پہنائے کے معاملہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ  کسی بھی معاملہ میں ملزم یا زیر وسماعت قیدی کو گرفتار کرتے وقت متعلقہ پولیس افسر کے جسم پر لگا ہوا 'باڈی کیمرہ' ہونا لازمی ہے ۔ اسی کے ساتھ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت دی ہے کہ پولیس افسران کے لئے باڈی کیمرہ فراہمی کا انتظام کریں ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ بیلگاوی کے سپریت ایشور دیوٹے  ایک چیک باونس معاملہ میں عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عام مقام پر ہتھکڑی پہنائی ۔ سپریت نے اپنے بھائی کی مدد سے موبائل فون پر یہ کارروائی ریکارڈ کی اور پھر ہائی کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کرتے ہوئے ہتک عزت کے لئے ہرجانہ کی مانگ رکھی ۔ 
    
ہائی کورٹ نے معاملہ کی سماعت کے بعد پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سپریت ایشور کو  2 لاکھ روپے ہرجانہ دیا جائے ۔ اور کہا ہے کہ آئندہ جب کبھی ملزمین کو گرفتار کرنے کی نوبت آئے تو پولیس کے پاس باڈی کیمرہ رہنا لازمی ہوگا ، جس میں ویڈیو کے علاوہ آڈیو ریکارڈنگ کے لئے مائکرو فون کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ اور اس آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو کم از کم ایک سال تک محفوظ رکھنا ہوگا ۔ 
    
عدالت نے  اس ضمن میں ڈی جی پی کو اسٹانڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی - کارروائی انجام دینے کا طریقہ کار) وضع کرنے اور باڈی کمیرہ رکھنے کے تعلق سے متعلقہ افسران کو مناسب تربیت دینے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...