69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری 3 مہینے کے اندر مکمل کی جائے: الہ آباد ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 12:41 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،7؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئٰ)  الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ ڈویژن بنچ نے بدھ کو اترپردیش کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری میں حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اصولوں پر مہر لگا دی ہے۔ جسٹس پنکج کمار جیسوال اور جسٹس کرونیش سنگھ پوار کی ڈویژن بنچ نے حکومت کی جانب سے طے کیے گئے اصولوں کو صحیح قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تین مہینوں کے اندر تقرری کی کارروائی پوری کرے۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے کٹ آف کے نمبرات کو بڑھانے کے فیصلے کو صحیح مانا ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے التواء کا شکار اس معاملے میں ریاستی حکومت سمیت دیگر امیدواروں کی خصوصی اپیل پر عدالت نے 3 مارچ کو سماعت پوری ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس میں سنگل بنچ کے اس فیصلے و حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں انٹرنس امتحان میں پاسنگ مارک جنرل کٹیگری کے لئے کم از کم 45 فیصدی اور اور ریزرو کٹیگری کے لئے 40 فیصدی رکھے جانے کا ریاستی حکومت کو ہدایت دی گئی تھی۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ہوئے انٹرنس امتحان کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے جنرل زمرے کے امیدواروں کے لئے کم از کم نمبر 65 فیصدی اور ریزرو زمرے کے امیدواروں کے لئے 60 فیصدی نمبر لانا لازمی قرار دیا تھا۔ جس کے خلاف سنگل بنچ کے سامنے کئی عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال سے ان اپیلوں پر حتمی سماعت چل رہی تھی۔

خیال رہے کہ ریاست کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کے لئے 5 دسمبر 2018 کو نوٹیفکیشن جاری کر کے آن لائن درخواست کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ چھ جنوری 2019 کو 69 ہزار امیدواروں کی تقرری کے لئے انٹرنس امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس میں 410440 امیدواروں نے امتحان دیا تھا اور 21 ہزار 26 امیدواروں نے امتحان چھوڑ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...