میں چار دہوں سے آر ایس ایس کا سخت مخالف ہوں: سدرامیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍راست) قائد اپوزیشن کرناٹک اسمبلی و سابق چیف منسٹر کرناٹک، ممتاز کانگریسی قائد سدرامیا نے کرناٹک اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائیدین اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چار دہوں سے یعنی 1977سے آرایس  ایس  کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتے آرہے ہیں۔

قائد موصوف گلبرگہ میں سنگولی راماینا کے مجسمہ کی گل پوشی کے بعد صحیفہ نگاروں سے خطاب کررہے تھے۔سدراما اس موقع پر وزیر دیہی ترقیات کرناٹک کے ایس ایشور اپا کے اس بیان کا جواب دے رہے تھے کہ آر ایس ایس کے خلاف بیان دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔  انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دو اسمبلی حلقوں میں جو ضمنی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ان میں کانگریس کو ضرور کامیابی حاصل ہوسکے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔