ہاتھرس عصمت دری کے خلاف اپوزیشن نے اٹھائی آواز، کانگریس کا دہلی میں احتجاج، متعدد کارکنان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 11:15 PM | ملکی خبریں |

ہاتھرس،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی اترپردیش کے ہاتھرس میں درندگی کی شکار دلت متاثرہ کی دوران علاج ہوئی موت کے بعد اپوزیشن نے انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ پر یوگی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا، ہاتھرس گینگ ریپ اور قتل واقعہ کے خلاف کانگریس کی طرف سے دہلی میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔ سینئر لیڈر پی ایل پونیا سمیت متعدد کانگریس کارکنان کو پولیس کی طرف سے حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ مظاہرہ اتر پردیش میں یوگی راج کے دوران بڑھتے جنگل راج کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک وجے چوک پر کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ہاتھرس گینگ ریپ کی شکار لڑکی نے صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ ضلع کے چندپا علاقے میں 14ستمبر کو اجتماعی عصمت دری کی شکار متاثرہ کی درندوں نے ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی اور زبان بھی کاٹ ڈالی تھی۔ علی گڑھ کے جے این میڈیکل کالج سے اسے نازک حالت میں دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

قبل ازیں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، کانگریس، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے اس واقعہ کے سلسلے میں یوگی حکومت کو نشانے پر لیا ہے اور نظم ونسق و خواتین کی سیکورٹی کے بدحال ہونے کا الزام لگایا ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یو پی کے ہاتھرس میں گینگ ریپ کے بعد دلت متاثرہ کی آج ہوئی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرہ کنبے کی ہر ممکن تعاون کرے و فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر مجرمین کی سزا کو جلد از جلد یقینی بنائے۔

پرینکا گاندھی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 'ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ہونے والی دلت متاثرہ لڑکی نے صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا۔ دو ہفتے تک وہ اسپتالوں میں زندگی اور موت سے لڑتی رہی۔ہاتھرس، شاہجہاں پور اور گورکھپور میں ایک کے بعد ایک ریپ کے واقعات نے ریاست کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یو پی میں نظم ونسق حد سے زیادہ بگڑ چکا ہے۔ خواتین کی سیکورٹی کا نام ونشان نہیں ہے۔ مجرمین کھلے عام جرائم کر رہے ہیں۔ اس بچی کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'اترپردیش میں خواتین کی سیکورٹی کے تئیں آپ جوابدہ ہیں'۔

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 'ہاتھرس گینگ ریپ اور درندگی کی شکار ایک بے بس بیٹی نے آخر کار دم توڑ دیا۔ نم آنکھوں سے خراج عقیدت، آج کی بے حِس حکومت سے اب کوئی توقع نہیں بچی ہے۔ سہیل دیو پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'ہاتھرس اجتماعی عصمت دری متاثرہ دلت لڑکی کی صفدر جنگ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ میری پوری ہمدردی اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ اترپردیش میں نظم ونسق پوری طرح سے ختم ہوچکا ہے۔ پسماندہ طبقات، دلت محروم طبقات کے ساتھ ظلم و ناانصافی بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے لکھا 'اب ہندوؤں کے ٹھیکیداروں کی آواز منھ سے نہیں نکلے گی کیونکہ یہ دلت ہندو تھی۔ اس لئے سبھی ہندو ٹھیکیدار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یوپی حکومت ایک مخصوص طبقے کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ اس کو عام عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یوگی جی خاطیوں کے خلاف جلد سے جلد سزا کو یقینی بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...