مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا اتراکھنڈ سرکار کو نوٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th January 2022, 10:24 AM | ملکی خبریں |

 

نئی دہلی 14 جنوری (ایس او نیوز)  سپریم کورٹ نے ہری دوار کے ’دھرم سنسد‘ پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف کی گئی  انتہائی قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقاریرکے خلاف دائرعرضیوں پر بدھ کو اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے ۔  چیف جسٹس این وی رامنا، جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس  ہیما کوہلی کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کر کے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس رامنا نے کہا کہ ’’  ہم ابھی صرف نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ اگلی سماعت ۱۰؍دنوں کے بعد ہوگی ۔‘‘

اس سے قبل سینئر وکیل کپل سبل نےعرضی گزار کی طرف سے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معا ملہ انتہائی سنگین ہے ۔ اس طرح کی ’دھرم سنسدوں‘ کا انعقاد بار بار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے استدعاکی کہ اگلا پروگرام ۲۴؍جنوری کو علی گڑھ میں ہے  اس لیے اس تاریخ سے پہلے اگلی شنوائی کی جائے ۔انہوں نے بنچ کے روبرو کہا کہ قابل اعتراض اشتعال انگیز تقاریر کو روکنے کے لئے اگرجلد اقدامات نہیں  کئےگئے تو اونا، ڈاسنا اورکروکشیتر وغیرہ میں بھی اسی طرح کی ’دھرم سنسدیں‘ ہوں گی جہاں سے مسلمانوں کیخلاف اور بھی زیادہ اشتعال انگیزی کی جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے پورے ملک کا ماحول خراب ہورہا ہے ۔ یہ پروگرامس نہ صرف جمہوریت کے لئے سخت نقصاندہ ہیں بلکہ اس سے قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ بھی متاثر ہوتا ہے جو اس  بہترین جمہوریت کو تباہ کردے گا۔ 

ان دلائل کو سننے کے بعد عدالت عظمیٰ کی بینچ نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج اور وکیل انجنا پرکاش، سینئر صحافی قربان علی اور دیگر کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے اتراکھنڈ حکومت کو جلد از جلد اپنا جواب داخل کرنے کا حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے  ساتھ ہی  انجنا پرکاش اور صحافی قربان علی کو دیگر مقامات پر ’دھرم سنسد‘ منعقد کرنے کی اجازت کا معاملہ متعلقہ علاقے کےحکام کے نوٹس میں لانے کی اجازت دے دی ۔عرضیوں کی سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ نے تشار گاندھی کی طرف سے دائر مداخلت کی عرضی کا حوالہ بھی  دیا۔ انہوں نے بینچ کے روبرو دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشار گاندھی کی عرضی پر  ۲۰۱۹ءمیں عدالت نے ہجومی تشدد سے متعلق احکامات جاری کئے تھے ۔ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جاتا تو ایسی ’دھرم سنسد‘ کا انعقاد نہیں ہوتا جہاں قابل اعتراض تقاریر کی گئیں ۔  واضح رہے کہ  سپریم کورٹ میںعرضیاں دائرکرنے والوں میں 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...