آئی سی سی رینکنگمیں حسن علی نمبر ون بولر، محمد حفیظ بہترین آل راؤنڈر 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 12:25 PM | اسپورٹس |

دبئی ،20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی تازہ ترین فہرست کے مطابق حسن علی 743 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔گذشتہ فہرست میں وہ ساتویں پوزیشن پر تھے اور حالیہ میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی درجہ بندی میں چھ درجوں کی بہتری آئی ہے۔وہ اس سال پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل سرفہرست بولروں میں ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، کاگیسو ربادا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔پاکستان کی سری لنکا کے خلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں بھی حسن علی کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔23 سالہ حسن علی سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز میں اب تک نو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بیک وقت تین اہم سنگ میل بھی عبور کیے ہیں۔اس میچ میں انہوں نے نہ صرف اپنے کریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لی تھیں بلکہ وہ اس سال ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے سب سے کم ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔حسن علی نے اس میچ میں 34 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اس طرح اس سال ان کی 16 ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے اس طرح وہ افغانستان کے راشد خان اور انگلینڈ کے لیئم پلنکٹ سے آگے نکل گئے ہیں۔حسن علی کی 34 رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی یہ کارکردگی ان کے کریئر کی بہترین بولنگ بھی ہے۔ اس سے قبل ان کی سب سے بہترین بولنگ 38 رنز کے عوض پانچ وکٹ تھی جو انہوں نے اس سال ویسٹ انڈیز کے خلاف دکھائی تھی۔حسن علی نے اپنے 24 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی اور یوں انھوں نے وقاریونس کا 27 ون ڈے میچوں میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا پاکستانی ریکارڈ بھی توڑا۔حسن علی نے اپنے ایک روزہ کریئر کا آغاز اگست 2016 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کیا تھا اور وہ اب تک 24 میچوں میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔دوسری جانب آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔محمد حفیظ نے پہلی بار یہ اعزاز جنوری 2013 میں حاصل کیا تھا اور نو بار انہیں نمبر ایک آل راؤنڈر قرار دیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ اب چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...