ہاسن: قتل کو حادثہ قراردینے والے 7 بین اضلاع چوروں کی گرفتاری
ہاسن ،6؍جنوری (ایس او نیوز) ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر سرینواس گوڈا نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں چوری کرنے والے 7 افراد کی ٹولی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 46 لاکھ مالیت کے زیورات ضبط کئے گئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دفترمیں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس گوڈا نے یہ جانکاری دی اورکہاکہ گھروں کی چوری کرنے والے ملزموں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کے زیورات ضبط کئے گئے اورقتل کرکے اسے حادثہ قراردینے والوں کو گرفتار کیا گیا - ہولے نرسی پور کے ودیوت نگر کی رہنے والی گورما کے 23 جولائی 2021 کو گھر میں تنہا ہونے کے دوران گھر گھس کرہاتھ پیر باندھ کر چوری کی گئی، تقریباً 40 گرام مالیت کا منگل سوتر چراکر فرار ہوئے تھے -شکایت کے بعد ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نندنی ویلوکی نگرانی میں تحقیق کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتارکیا گیا -چوروں کی گرفتاری سے ہولے نرسی پور کی حدود کے 9 معاملات، ہبلی میسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں 3 معاملات، ارکل گڈپولیس اسٹیشن کی حدود میں 1 معاملہ اورچن رائے پٹن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 3 معاملات سمیت 16 معاملات کو حل کیا گیا ہے -