ہاشم آملہ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2019, 11:38 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کیپ ٹاؤن،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے رخصت لے لی تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔

ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے 15 سال پر مشتمل کیریئر میں 349 میچز کھیلے اور 18 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے جس میں 55 سینچریاں اور 88 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 124 میچز کھیل کر 9 ہزار 282 رنز اسکور کئے جس میں 28 سینچریاں اور 41 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ آملہ واحد افریقی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سینچری اسکور کی۔

انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں پروٹیز کی نمئندگی کرتے ہوئے 8 ہزار 113 رنز اسکور کئے جس میں 27 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کئے جس میں 8 نصف سینچریاں شامل تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مینگلور میں بھی بھٹکلی طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ تیسری بارلگاتار یونیورسٹی بلیو کا خطاب

 مینگلور کی ایس ڈی ایم لاء کالج میں زیر تعلیم  بھٹکل کا فٹ بال کھلاڑی محمد رائف گنگاولی نے اپنی کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے پھر ایک باربہترین پرفارمینس پیش کرکے یونیورسٹی بلیو کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ اب کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی ہبلی کی نمائندگی ...

وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی طوفانی بلے بازی ،پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 6وکٹ سے دی شکست

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 207 رنوں ...

منکی اور مرڈیشور کے ساحل اور محمد حیات کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے کرکٹ یونیورسٹی بلیو منتخب

کھیل کے میدان میں بھٹکل اور اطراف کے کھلاڑیوں کا یونیورسٹی بلیو منتخب ہونا عام ہوتاجارہا ہے، تازہ خبر یہ ہے کہ  پڑوسی علاقہ منکی اور مرڈیشور سے تعلق رکھنےو الے دونوجوان کرکٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے  منتخب ہوگئے ہیں

میڈیا کی پیش کردہ تصویر سے کوسوں دورہے میرا شہر بھٹکل :  سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کا تجربہ

برائیوں میں ڈوبی دنیا میں آج بھی  انسانیت ہے،ایسی ہی ایک زندہ مثال میرےاپنے امن وامان کے لئے مشہور  شہر بھٹکل میں خود میرے ساتھ پیش آئی ہے ،جب کہ میرے اس شہر کے متعلق میڈیا ہزار باتیں لکھتا ہےاور جو دکھاتا ہے وہ اس سے کوسو ں دور ہے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ...

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

  وزیر داخلہ امت شاہ کی پراسرار ’تسلی‘ کہا؛   ہندوستانی مسلمان، ہندوستانی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے

وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمان ہندوستانی شہری تھے، ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت فراہم کرنے کی فراہمی والے اس بل کو پیش ...