اترپردیش میں ہریانوی ماڈل کی عصمت ریزی فوٹوگرافر نے کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2019, 11:47 AM | ملکی خبریں |

گرگام،17؍اگست (ایس او نیو ز؍ایجنسی) مغربی اترپردیش کے ضلع شاملی میں شادی کا جھانسہ دے کر ایک فوٹو گرافر نے ہریانوی کی بار بار عصمت ریزی کی جمعہ کی روز ایک افیسر نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

پی آر اوگرگام پولیس سبھاش بوکان نے کہاکہ شہر کے ویمن پولیس اسٹیشن(ساوتھ)میں ایک زیر و ایف ائی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کو متعلق ضلع کو منتقل کردیاگیا ہے جہا ں پر یہ جرم انجام دیاگیا۔

بوکان نے کہاکہ متاثرین ایک ماڈل ہے۔ وہ فوٹو گرافر گوئند سے چھ ماہ قبل رابطے میں ائی تھی۔بوکان نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین نے شاملی ضلع کے اپنے آبائی گاؤں میں ایک فوٹو شوٹ کا لالچ دیا۔

گاؤں میں قیام کے دوران گوئند متاثرہ سے جنسی تعلقات بنانے میں کامیاب ہوگیا۔۔ملزم نے پھر متاثرہ کو شادی کو بھروسہ دلاکر شاملی میں اپنے گھر مدعو کیا اور پھر باربار اس کی عصمت ریزی کی“۔

حال ہی میں گوئند نے شادی سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ اس نے فیس بک پر دونوں کے نازیبا حالت میں تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کی بھی دھمکی دیدی۔

بوکان نے کہاکہ ”جب متاثرہ اس کے رویہ پر اعتراض جتایاتو ملزم نے متاثرہ کو خوفزدہ کرنے کے لئے فیس بک پر گالی گلوج والے پیغامات پوسٹ کئے۔

آخر کار متاثرہ نے جمعہ کے روز فیصلہ کیاکہ وہ گوئند کے خلاف ایف ائی آردرج کرائے گی“۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...