ہریانہ ضمنی انتخاب: ’کانگریس کارکنان سے ایلن آباد سیٹ کے لئے کمربستہ ہونے کی اپیل‘

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 6:41 PM | ملکی خبریں |

سرسہ،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایلن آباد اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے کمرکس لیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت سے ہرطبقہ پریشان ہے اور کانگریس کی جانب دیکھ رہا ہے جس سے واضح ہوگیا ہے کہ آنے والی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ کماری شیلجا آج ایلن آباد اسمبلی حلقہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران چاہر والا، شاہ پوریا، کاگدانا وغیرہ گاوں میں دیہی اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کسان تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے واضح کر دیا ہے کہ پارٹی کے اقتدارمیں آنے پر تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے آئی این ایل کے جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایلن آباد ضمنی انتخابات عوام پر مسلط کیا گیا ہے جو کہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھے چوٹالہ کو ایلن آباد اسمبلی حلقہ کے عوام نے نمائندہ بناکر بھیجا۔ ایسی حالت میں ان کو چاہیے تھا کہ استعفیٰ دینے کے بجائے اسمبلی میں کسان کی لڑائی لڑتے، لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کی بقا اور فائدے کے لئے ایک ڈھونگ رچا ہے۔

اس دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کماری شیلجا نے بتایا کہ ایلن آباد ضمنی انتخابات میں جتانے والے کارکن کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اسمبلی میں اہم اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے جس میں امید ہے کہ ایلن آباد کے عوام کانگریس امیدوار کو ہی اپنا ایم ایل اے منتخب کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کانگریس پارٹی متحد ہوکر الیکشن لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...