ہریانہ وزیرداخلہ انل وج کاانتباہ، سی آئی ڈی میں جو کام نہیں کرے گا، وہ باہر جائے گا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2020, 12:18 AM | ملکی خبریں |

پانی پت،22جنوری(آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے دو ٹوک کہا کہ پولیس محکمہ کی سی آئی ڈی ونگ میں جو افسر یا ملازم کام نہیں کرے گا، اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ناکارہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا وزیر داخلہ کے طور پر میری مضبوط ذمہ داری ہے۔

وج نے سی آئی ڈی کو لے کر وزیر اعلی منوہر لال سے کوئی بھی تنازعہ نہ ہونے کی بات دہرائی۔ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے منگل کی شام کو پانی پت کی اسکائی لارک کمپلیکس میں کہا کہ افسر اور ملازمین عوام کی خدمت کریں،کام نہ کرنے والے ملازمین سے وہ سختی سے نمٹنا جانتے ہیں،نشے کے سیاہ کاروبار کو وہ بند کراکر ہی  دم لیں گے،منشیات کے غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے ختم کرنے اور نشے کی سپلائی روکنے کے لئے نارکوٹکس ونگ بنائی جائے گی۔وزیر  داخلہ اور وزیر صحت وج نے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں اور محکمہ پولیس میں حکام اور ملازمین کے ڈیوٹی سے ندارد رہنے کے سوال پر کہا کہ صحت کی خدمات کو مسلسل بہتر کیا جا رہا ہے۔صحت اور محکمہ پولیس میں موومنٹ رجسٹر لگائے گئے ہیں، تاکہ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین اگر محکمہ جاتی کام سے نکلے تو موومنٹ رجسٹر میں درج کریں، سب جگہ بایومیٹرک حاضری لگوائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر بھی اگر کوئی کمی کہیں نظر آئی تو اسے ٹھیک کیا جائے گا۔انہوں نے ہریانہ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ سمیت دیگر سوالات کے جواب میں کہا کہ ان کا وزیر اعلی منوہر لال کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...