ہرمن پریت کور ،عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 8:41 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،31؍مارچ (ایس او نیوز؍یواین آئی) اسٹار ہندوستانی خواتین بلے باز اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ کورونا کے ہلکے علامات محسوس ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی ۔ہرمن پریت حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف لکھنؤ میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے حالانکہ چوٹ کی وجہ سے وہ اسکے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور ان کی غیرموجودگی میں ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اسرتی مندھانا کو سونپی گئی تھی۔32 سالہ ہرمن پریت نے آج ٹویٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے میں کورونا سے متاثر ہوگئی ہوں۔ فی الحان میں نے انتظامیہ اور اپنے ڈاکٹروں کے ذریعہ بتائے گئے ضابطوں کے مطابق خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ ان سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ جو گزشتہ سات دن میں میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنی حفاظت کے لئے کورونا ٹسٹ ضرور کرائیں۔ میری سبھی سے درخواست ہے کہ ماسک لگائیں اور محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔

ہندوستان کے سابق تیزگیندباز عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں رائے پور میں روڈسیفٹی کرکٹ سیریز کھیل کر لوٹنے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے اور فی الحال انہوں نے خود کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا ہے ۔ آئی پی ایل 2017 میں اپنے آخری میچ کے بعد گزشتہ تین سیشنوں کی نیلامی میں ان سولڈ رہنے کے بعد جنوری 2020 میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عرفان حال ہی میں رائے پور میں روڈ سیفٹی کرکٹ سیریز میں انڈیا لیجنڈ ٹیم کی طرف سے کھیلے تھے ۔ عرفان کے علاوہ ان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان ، کرکٹ کے عظیم سچن تیندولکر اور ایس بدری ناتھ نے بھی روڈسیفٹی سیریز ختم ہونے کے فوراً بعد کورونا متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا ، حالانکہ ان تینوں کرکٹروں نے کورونا وائرس کی ہلکی علامات کی بات بتائی تھی جبکہ عرفان نے انہیں کوئی علامات نہ ہونے کے بارے میں بتایا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے سابق کرکٹروں کی ٹیم کے بیچ ہوئی روڈسیفٹی کرکٹ سیریز میں مداحوں کی موجودگی کی اجازت دی گئی تھی۔

سابق ہندوستانی بلے باز ایس بدری ناتھ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ بدری ناتھ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ہوئی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا حصہ تھے ۔ انہوں نے پیر کے روز ٹویٹر پر خود یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا ،’’میں خود سبھی احتیاط برتتے ہوئے مستقل طور پر اپنی ٹیسٹنگ کروارہا تھا لیکن میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا کے لئے مثبت پایا گیا ہوں۔ میں ایسے وقت میں کورونا سے متعلق سبھی ضابطوں کا مستقل طور سے عمل کروں گا اور ساتھ ہی اپنے نجی ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو آئیسولیٹ کرکے رہوں گا ‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...