مینگلور کے سنترہ فروش ھاریکل ہاجبّا کو صدر جمہوریہ ہندکے ہاتھوں دیا گیا پدم شری ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th November 2021, 8:07 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 8 نومبر (ایس او نیوز)  نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں سال 2020 کے لیے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا جس میں ریاست کرناٹک کے ساحلی شہر منگلور کے   ہاریکل ہاجبّا بھی شامل ہیں۔

مینگلور کے  سنترہ فروش  ہاجبّا کو تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کرنے   پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جنہوں نے  اپنے گاوں ہاریکل میں سنترہ فروشی کے باوجود   اپنی جمع پونجی کو تعلیم کے میدان میں خرچ کیا تھا اور اپنی جمع پونجی سے اپنے گاوں میں  تعلیم سےمحروم بچوں کے لئے  ایک پرائمری اسکول  تعمیر کیا تھا۔

خود  غیر تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے دوسروں کو تعلیم کے میدان میں  آگے بڑھانے کا جذبہ لے کر  اپنی کم آمدنی کے باوجود تھوڑی تھوڑی رقم بچا کر اسکول تعمیر کرنے اور اپنے گاوں کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ان کی کوششوں  کو سراہتے ہوئے  گذشتہ  سال یعنی 25 جنوری 2020  کو  ہی انہیں پدم شری ایوارڈ  دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر کووڈ کے چلتے   تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی۔ آج پیر کو   نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون  میں اس تعلق سے ایک عالیشان   تقریب منعقد کرتے ہوئے اُنہیں اس عظیم اعزازسے نوازا گیا۔ پدم  شری بھارت کا چوتھا  بڑا شہری اعزاز ہے۔جو ملک کے شہریوں کو اُن کی  عظیم خدمات  کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

 

 

 

نئی دہلی میں منعقدہ  ایوارڈ تقریب میں  وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت   متعدد  دیگر معززین بھی موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے سینئر سوشلسٹ لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز، سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو  بھی بعد از مرگ ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔ماریشس کے سابق صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم انیرودھ جگناوتھ کو بھی پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔کلاسیکی گلوکار چننولال مشرا، باکسر میری کوم اور پجاور مٹھ کے سابق سربراہ آنجہانی وشویش تیرتھ سوامی کو بھی پدم و بھوشن سے نوازا گیا۔

صدر جمہوریہ نے سال 2021 کے لیے بھی 119 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا جن میں سات پدم وبھوشن، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈ شامل ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...