آئی پی ایل 2022: راجستھان رائلس کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز بنی چیمپئن

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2022, 10:57 AM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

احمد آباد، 30؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راجستھان نے گجرات کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گجرات نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے لیے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ 

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز نے ریدھیمان ساہا اور شبمن گل کی اوپننگ جوڑی کی شروعات کی اور راجستھان کی بولنگ کا مورچہ ٹرینٹ بولٹ نے سنبھالا جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 5 رنز دیے۔ فائنل میچ میں گجرات کو ساہا سے جس طرح کی امید تھی، وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے اور پرشدھ کرشنا نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر ساہا کو کلین بولڈ کردیا۔ اس کے بعد میتھیو ویڈ کریز پر آئے اور گل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ تاہم، ویڈ (8) بھی کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے اور گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں ریان پیراگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کریز پر آئے۔ پانڈیا اور گل کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت ہوئی۔ جہاں پانڈیا نے 30 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ بولر چہل نے پانڈیا کو جیسوال کے ہاتھوں اپنے اوور میں کیچ کرا دیا۔ پانڈیا کے بعد ڈیوڈ ملر کریز پر آئے جو فنشر کے طور پر لوگوں میں مشہور ہیں۔ گل اور ملر نے شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے 16ویں اور 17ویں اوور میں بالترتیب 12 اور 13 رنز کے ساتھ تیز رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی گل نے میک کوئے کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر آئی پی ایل ٹائٹل میچ گجرات کی ٹیم کے نام کروا دیا۔

اس دوران شبھمن گل نے 43 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی ملر نے بھی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 19 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ گجرات نے 11 گیندیں باقی رہ کر تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ آپ کو بتا دیں اس سے قبل راجستھان رائلز نے 20 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے، کپتان ہاردک پانڈیا نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ساتھ ہی گیند باز سائی کشور نے دو اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ راجستھان نے گجرات کو جیت کے لیے 131 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جہاں ٹیم نے آسانی سے میچ جیت لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں کپتان ہاردک پانڈیا (3/17) اور سائی کشور (2/20) کی بہترین گیندبازی کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے راجستھان رائلز کو 20 اوورز میں نو وکٹ پر 130 رنز پر روک دیا۔ ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر (39) اور یشسوی جیسوال (22) نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں محمد شامی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوس بٹلر کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

راجستھان کے کھلاڑی جوس بٹلر کو اورنج کپ جب کہ یوزویندر چہل کو پرپل کیپ سے نوازا گیا۔ وہیں سن رائزرز حیدرآباد کے تیز گیندباز عمران ملک کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...