شوہر کے ظلم سے تنگ آکر خاتون نے دو جوان بیٹیوں کے ساتھ کرلی خودکشی؛ بنگلور میں پیش آئی اندوہناک واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2019, 2:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور13/اگست (ایس او نیوز) بنگلور شہر کے سری نگر بس اسٹائنڈکے قریب   ایک خاتون نے اپنے شوہر کے ظلم سے تنگ آکر  اپنی دو جوان بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی، یہ اندوہناک   واردات پیر کو منظر عام پر آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  خودکشی کرنے والوں کی شناخت راجیشوری (43) ان کی دو بیٹیاں مانسا (17) اور بھومیکا (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ لوگ بنگلور سری نگر کے کالپّا ایکسٹنشن میں رہائش پذیر تھے۔ بتایا گیا ہے کہ راجیشوری کا تعلق  ضلع منڈیا سے  تھا اوروہ گھریلو خاتون تھی جبکہ اس کا شوہر سِدّیا کرناٹکا الیکٹری سٹی بورڈ میں  سیکورٹی گارڈ  کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا۔ چھوٹا سا یہ خاندان کئی سالوں سے بنگلور میں   تھا۔

مانسا مقامی کالج میں پی یوسی اول اور بھومیکا ایس ایس ایل سی کی طالبہ تھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی میں کسی گھریلو معاملے کو لے کر اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ  اسی طرح کے ایک جھگڑے کے بعد شوہر سِدّیا  اپنے آبائی گاوں جانے کے لئے  چلا گیا تھا۔ اُس نے اتوار کو   بیوی کو فون کیا، مگر اُسے جب کوئی جواب نہیں ملا اور فون  کسی نے ریسیو نہیں کیا تو اُس نے شہر میں موجود اپنے  رشتہ داروں کو  واقعے کی جانکاری دی اور گھر جاکر  چیک کرنے کے لئے کہا۔ اُس کے  رشتہ دار  جب اُس کے گھر پہنچے  تو گھر کے دروازے اندر سے بند ملے، انہوں نے کھڑکی  کے ذریعے اندر جھانکنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ  تینوں کی لاشیں اوپر چھت سے  لٹکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے فوری  پڑوسیوں کو واقعے کی جانکاری دی اور پولس کو بھی مطلع کیا۔

اطلاع ملتے ہی ہنومنت نگر پولس جائے وقوع پر پہنچی اور معاملے  کی چھان بین شروع کی۔

پولس نے مہلوکین کے جب موبائل کی جانچ کی تو  راجیشوری اور مانسا کے موبائل میں  وہاٹس ایپ  اسٹیٹس پر پیغام دیکھا جس میں  ان دونوں نے اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے لکھا تھا کہ ان کے ساتھ جو بھی معاملہ پیش آیا ان سب  کا اہم ذمہ دار سِدّیا  ہے۔ مانسا نے لکھا تھا کہ  ہرکوئی چاہتا ہے کہ اُس کو ایک اچھا باپ ملے، مگر ہمارے باپ نے ہی ہماری زندگیوں کو برباد کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ 9/اگست کو  ہوئے ایک تہوار کے موقع پر بھی  سِّدیا  اپنی اہلیہ سے ملنے نہیں آیا تھا جبکہ راجیشوری کو  خبر ملی تھی کہ اس کا شوہر اپنی کسی کمپنی کی خاتون کے ساتھ  ٹور پر گیا ہے۔ اس بات سے راجیشوری کو بہت زیادہ صدمہ پہنچا۔

پولس کو پتہ چلا ہے کہ سِدّیا  تمل ناڈو  میں کہیں ٹور پر گیا ہے اور پولس اب اس کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...