بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے لگائے ’بھارت ماں کی جے‘کے نعرے، لوک سبھا اسپیکرناراض، کہا؛ یہ ایوان ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،03/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مشہور گلوکار اور ایم پی ہنس راج ہنس نے لوک سبھا میں پی ایم مودی کی تعریف کرنے کے بعد جب  آخر میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگایا تو اسپیکر اوم برلا نے ناراضگی ظاہر کرتےہوئے کہا کہ یہ  ایوان ہے، یہاں اپنی بات رکھیں، نعرے بازی کرنا ٹھیک نہیں۔

بتایا گیاہے کہ ہنس راج ہنس  پہلی بار ایوان میں بول رہے تھے۔اس دوران انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی، انہوں نے کچھ باتیں گا کر اور کچھ  خطاب کے انداز میں پیش کیں۔آخر میں جب ایوان میں ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگے تو اسپیکر اوم برلا نے کہاکہ یہ ایوان ہے، اپنی بات کہیں، نعرے بازی ٹھیک نہیں ہے۔وہیں ہنس راج ہنس  کے بولنے سے پہلے کئی ممبران پارلیمنٹ نے ان کا صوفی پروگرام کرانے کا مطالبہ کیا۔اس پر اسپیکر نے کہا کہ پروگرام کرائیں گے۔وہیں مغربی بنگال کی حکومت پر’کٹ منی‘ لیے جانے کے الزامات پر بدھ کو لوک سبھا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ارکان کے درمیان شدید رشہ کشی دیکھنے کو ملی اور انہیں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا خاموش کرواتے ہوئے یہاں تک کہ ایوان کو بنگال اسمبلی مت بنائیے۔ بی جے پی کی لاکٹ چٹرجی نے منگل کو ایوان میں وقفہ صفر کے دوران الزام لگایا تھا کہ مغربی بنگال میں پیدائش سے لے کر موت تک ہر جگہ کٹ منی لی جاتی ہے۔اس کے علاوہ لوک سبھا میں ایک بار پھر ایسا موقع آیا جب اسپیکر کو درمیان میں بولنا پڑا۔دراصل لوک سبھا میں مرکزی تعلیمی ادارہ (اساتذہ کے کیڈر میں ریزرویشن) بل -2019 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے انسانی وسائل وترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نے جب ایک رکن کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا، تب صدر اوم برلا نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ وزیر جی حکم دینے کا کام میرا ہے، آپ کا نہیں ہے۔ دراصل پوکھریال جب بل پر بحث کا جواب دے رہے تھے تب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سلے ان سے کچھ کہنے کے لئے کھڑی ہوئیں تو وزیر یہ کہتے ہوئے بیٹھ گئے کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں، کہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...