ہانگل : تالاب میں تیرنے گئے تین لڑکے ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2021, 9:28 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہانگل:5؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)ہانگل تعلقہ اکِّی آلور کے قریب منتگی دیہات کے تالاب میں اتوار کو تیرنے گئے تین لڑکے پانی میں غرق ہوکر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔

مہلوک بچوں کی شناخت منتگی دیہات کے محمد ساحل مقبول صاحب ڈونگری (17)، احمد رضا جعفر صاحب انچی (16)اور اختر رضاخان حضرت خان یلوٹی (16)  کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چار دوست   گاؤں کے تالاب میں تیرنے گئے تھے۔ جن میں سے ایک لڑکا  پانی میں نہیں اُترا  تھا اس لئے وہ محفوظ رہ گیا۔ مقامی لوگوں نے  دیگر تینوں لڑکوں کی نعشوں  کو باہر نکالاہے۔

پولس نے  جائے وقوع  پر پہنچ کر معائنہ کیا  ہے۔ ہانگل پولس تھانےمیں کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔