سرعام 5 لوگوں کے قتل کے معاملے میں بی جے پی ممبر اسمبلی کو عمر قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:25 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،19؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے ہمیر پور سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اشوک سنگھ چندیل کو الہ آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دراصل ہائی کورٹ 22 سال پرانے قتل معاملے کی سماعت کر رہا تھا اور اس معاملے میں اشوک سنگھ چندیل کو قصوروار قرار دیتے ہوئے یہ سزا سنائی ہے۔اشوک سنگھ چندیل پر 26 جنوری 1997 کو سرعام پانچ افراد کے قتل الزام کا تھا۔اس معاملے میں ہائی کورٹ نے بی جے پی ممبر اسمبلی سمیت 10 دیگر لوگوں کو قصوروار مانتے ہوئے سزا کا اعلان کیا۔چندیل کے علاوہ رگھوویر سنگھ، آشوتوش سنگھ عرف ڈبو، صاحب سنگھ، بھان سنگھ، پردیپ سنگھ، اتم سنگھ، شیام سنگھ وغیرہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جسٹس رمیش سنہا اور جسٹس ڈی کے سنگھ کی بینچ نے سزا سنائی۔عدالت نے تمام قصورواروں کو فوری طور پر حراست میں لئے جانے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ راجیو شکلا نے بتایا، 26 جنوری 1997 میں میرے خاندان کے تین ارکان سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا تھا۔اس میں میرے بڑے بھائی راجیش شکلا، راکیش شکلا، راکیش کے بیٹے گنیش کے علاوہ وید پرکاش ہیرو اور سری کانت پانڈے شامل تھے۔وید پرکاش اور سری کانت ہمارے ذاتی سیکورٹی اہلکار تھے۔انہوں نے بتایاکہ زیریں عدالت کے ججوں نے پیسے لے کر تمام لوگوں کو بری کر دیا تھا۔بعد میں تحقیقات ہونے پر دو ججوں کو برطرف کر دیا گیا تھا انہوں نے اسے ناانصافی کے خلاف جیت بتائی ہے۔ان کا کہنا کہ اس معاملے میں مجرم کو پھانسی ہونی چاہئے تھی۔غور طلب ہے کہ اس معاملے میں رکن اسمبلی اشوک سنگھ چندیل سمیت 12 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔مقدمے میں رکن اسمبلی سمیت 11 افراد کو ضلع و سیشن کورٹ کے بری کرنے کے بعد راجیو شکلا نے معاملے کی اپیل الہ آباد ہائی کورٹ میں کی تھی۔اس معاملے میں سیشن کورٹ نے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...