حوثی باغیوں کا سعودی عرب پرسرحد پارسے حملہ ناکام،17 باغی ہلاک
ریاض 12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے سرحد پار سے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے کئی باغی ہلاک کردیے۔ نامہ نگار کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے اپنی معنوی فتح کے لیے سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سعودی فوج نے جوابی کارروائی کرکے باغیوں کو پسپا کردیا۔العربیہ کے ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 17 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی مدد سے کارروائی کرکے باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تبارہ کردیا۔